ایران امریکا مذاکرات: پاکستان کی انتھک کوششیں پھر رنگ لے آئیں، ایرانی وزیر خارجہ کی آج اسلام آباد آمد متوقع

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ثالثی ٹیم کے ساتھ اہم بات چیت کے بعد امریکا اور ایران کے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے امکانات ایک بار پھر روشن ہوگئے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی آج رات اسلام آباد آمد متوقع ہے جبکہ امریکی لاجسٹکس اور سیکیورٹی ٹیم پہلے ہی دارالخلافے میں موجود ہے۔

امریکا کی جانب سے بھی ایک انتہائی اہم وفد کی آمد متوقع ہے جس میں سٹیو وِٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد ہفتے کی رات تک اسلام آباد پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا دور، وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی اور ایرانی سفیروں سے ملاقاتیں

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی مصالحتی ٹیم کے ساتھ ہونے والی اہم بات چیت اور مشاورت کے نتیجے میں اب اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں امریکا کی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیمیں پہلے ہی اسلام آباد میں موجود ہیں تاکہ مذاکراتی عمل کے لیے ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس اہم دورے سے قبل سفارتی سطح پر رابطوں میں تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں ایرانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو کی تھی۔ ان رابطوں کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا ہے۔

ایرانی حکومت کے ایک ایکس اکاونٹ سے ایک پوسٹ کی گئی، جس میں کہا گیا کہ ایران کے وزیر خٓارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے وزیر خٓرجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فون پر الگ الگ بات کی اور جنگ بندی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے اس بیان کو اپنے اکاونٹ سے بھی ری پوسٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات نے مضبوط سفارتی عمل کی بنیاد رکھ دی، باہمی اعتماد سے مزید استحکام ممکن ہے، ایران

پاکستان اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان ایک اہم سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے اور اسلام آباد میں ہونے والی یہ ممکنہ بیٹھک علاقائی امن اور استحکام کے لیے کلیدی ثابت ہوسکتی ہے۔ تمام متعلقہ فریقین کی اسلام آباد میں موجودگی اس بات کا اشارہ ہے کہ پسِ پردہ ہونے والی سفارت کاری اب ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک بھر میں گرمی کی لہر، کراچی میں گرم و مرطوب بادل، لاہور میں دوبارہ تپش، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

مشکل وقت میں ریاست بچانے کا فیصلہ، تاریخ وزیراعظم شہباز شریف کے کردار کو یاد رکھے گی، عطا تارڑ

آزادکشمیر اسمبلی میں مہاجرین کی نشستیں کیوں ضروری ہیں اور آئین کیا کہتا ہے؟

پیراگوئے میں پہلی بار میٹھے پانی میں حیران کردینے والی نئی نسل کی جیلی فش دریافت

’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کا امرتسر کے بعد بنگلورو اور جے پور میں بھی بڑے احتجاج کا اعلان

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں