بنگلہ دیش کی حساس تنصیبات پر حملوں کا خدشہ،  ملک بھر میں سیکیورٹی الرٹ جاری

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے کاؤنٹر ٹیررازم اینڈ ٹرانس نیشنل کرائم (سی ٹی ٹی سی) یونٹ نے ریاست کی اہم تنصیبات پر انتہا پسندانہ حملوں کے خطرے سے متعلق پولیس ہیڈ کوارٹرز کے الرٹ کے بعد عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔

ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے میڈیا سینٹر میں بریفنگ کے دوران سی ٹی ٹی سی کے جوائنٹ کمشنر منشی شہاب الدین نے صحافیوں کو بتایا کہ ایجنسی کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ موصول ہوا ہے اور ان کی سائبر انٹیلیجنس ٹیم اس معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے سرحدی سیکیورٹی مزید سخت کر دی، دیناج پور میں نئی بارڈر چوکی قائم

 انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ صورتحال قابو میں ہے اور خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

یہ یقین دہانی اس وقت سامنے آئی جب پولیس ہیڈ کوارٹرز نے 23 اپریل کو ملک بھر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک ’انتہائی اہم اور خفیہ‘ مراسلہ جاری کیا تھا، جس میں ایک کالعدم انتہا پسند گروپ کے حامیوں کی جانب سے ممکنہ حملوں کی وارننگ دی گئی تھی۔

خفیہ الرٹ کے مطابق ممکنہ اہداف میں قومی پارلیمنٹ کمپلیکس، شاہ باغ انٹرسیکشن، عبادت گاہیں، اور پولیس یا فوجی تنصیبات جیسی حساس جگہیں شامل ہوسکتی ہیں۔ اگرچہ حکام نے عوامی سطح پر ملوث تنظیم کا نام ظاہر نہیں کیا، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ یہ وارننگ حال ہی میں گرفتار ہونے والے ایک مشتبہ عسکریت پسند اشتیاق احمد سمیع عرف سمیع سے ملنے والی معلومات کے بعد جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو طلب کر لیا

تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ مذکورہ مشتبہ شخص حملوں کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں فوج سے نکالے گئے دو اہلکاروں کے ساتھ رابطے میں تھا۔

سیکیورٹی حکام نے فی الحال تھریٹ لیول میں کسی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا لیکن واضح کیا ہے کہ حفاظتی اقدامات اور مانیٹرنگ کا عمل پوری سختی سے جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پابندیوں کے باوجود روسی ارب پتی کا تفریحی جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرنے میں کامیاب

کنڑ یونیورسٹی پر مبینہ حملوں کے دعوے مسترد، پاکستان نے پروپیگنڈا قرار دے دیا

ایلون مسک کا بڑا قدم، ایکس میں ڈیجیٹل بینکنگ فیچرز متعارف کرانے کی تیاری

اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، سفارتی روابط بڑھانے پر زور

مصنوعی ذہانت پر کنٹرول کی جنگ: ایلون مسک اور سیم آلٹمین عدالت میں آمنے سامنے

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟