نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سرینا ہوٹل اور ریڈ زون کے اطراف میں لگائی گئی ٹریفک پابندیاں آج ختم ہو گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے پاکستانی عوام، خصوصاً اسلام آباد اور راولپنڈی کے رہائشیوں کا تعاون کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔
اسلام آباد میں سیرینا ہوٹل اور ریڈ زون کے اطراف ٹریفک پابندیاں آج ختم ہو گیئ ہیں۔ میں اہلِ پاکستان—بالخصوص اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں— کے صبر اور تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آپ کی حمایت ہمیں اپنے مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور خطے میں امن کے لیے…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 26, 2026
انہوں نے کہاکہ عوام کے تعاون سے مہمانوں کی حفاظت یقینی بنانے اور خطے میں امن کے لیے جاری کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان مقاصد کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں عوام کی دعاؤں اور نیک خواہشات کی مسلسل ضرورت اور قدر کرتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے متوقع دور کے باعث ریڈزون کو سیل کیا گیا، جبکہ جڑواں شہروں میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ بھی معطل کی گئی تھی۔
اس سے قبل گزشتہ روز انتظامیہ نے پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ سے پابندی ختم کردی تھی۔














