نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے برطانوی بادشاہ سے ممکنہ ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر انہیں موقع ملتا تو وہ کوہِ نور ہیرا واپس کرنے کا مطالبہ کرتے۔ تاہم دونوں کے درمیان ہونے والی حالیہ گفتگو کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس اہلکاروں پر تاجر کے گھر سے 22 تولہ سونا چوری کرنے کا الزام
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ چارلس اور میئر ممدانی کے درمیان بعد ازاں ایک گفتگو بھی ہوئی، تاہم اس گفتگو کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ برطانوی شاہی محل نے اس حوالے سے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے، جبکہ ممدانی کے دفتر کی جانب سے بھی اس مکالمے کی نوعیت پر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔
Mamdani wants to ask King Charles to 'return the Koh-i-Noor Diamond' as royal hits NYC https://t.co/4K5Mw1LVup pic.twitter.com/0d2bByax56
— New York Post (@nypost) April 29, 2026
کوہِ نور ہیرا طویل عرصے سے تاریخی اور سیاسی بحث کا موضوع رہا ہے، اور بھارت اس کی واپسی کے لیے کئی بار برطانیہ سے مطالبہ کر چکا ہے۔
تاریخی طور پر یہ ہیرا مختلف مسلمان حکمرانوں کی ملکیت میں رہا، جس کے بعد یہ پنجاب کے حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کے قبضے میں آیا۔ 1849 میں برطانوی تسلط کے بعد یہ قیمتی ہیرا 1850 میں ملکہ وکٹوریہ کو پیش کیا گیا، اور تب سے یہ برطانوی شاہی تاج کا حصہ ہے۔













