سعودی عرب: حج انتظامات کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام ’نسک مسار‘ متعارف

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے حج انتظامات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’نسک مسار‘ متعارف کرا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت کا پاکستانی عازمین حج کے لیے سعودی عرب میں 35 جدید کلینکس قائم کرنے کا اعلان

وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اس نظام کا مقصد حج سے قبل تمام انتظامی مراحل کو ایک ہی مربوط پلیٹ فارم کے تحت مکمل کرنا ہے تاکہ حجاج کرام کو آسان، شفاف اور منظم سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے حج معاہدوں کا انتظام، آپریشنل خدمات کی نگرانی، ویزا کارروائی، مکاتبِ حجاج کی ترتیب اور نسک کارڈ کی تیاری و فعال بنانے جیسے اہم مراحل کو ڈیجیٹل انداز میں مکمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا پاکستانی محنت کشوں کو خراج تحسین، ہمیشہ کے بھائی قرار دے دیا

مزید یہ کہ یہ نظام متعلقہ اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے کو مؤثر بناتا ہے اور نگرانی و ضابطہ کاری کے نظام کو بھی بہتر کرتا ہے۔

یہ اقدام سعودی عرب کے اس وسیع وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد حج انتظامات کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید منظم، مؤثر اور باوقار بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

مریم نواز کا چین میں عالمی بگ ڈیٹا ایکسپو سے خطاب، پاکستان اور چین کے درمیان ’ڈیٹا کوریڈور‘ بنانے کی پیشکش

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ