ملک بھر میں گرم اور خشک موسم برقرار، جنوبی علاقوں میں شدید گرمی، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بیشتر علاقوں میں براعظمی ہوا کے باعث گرم اور خشک موسم برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں: ملک کے کن علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

بدھ کے روز بھی زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور آندھی کا امکان برقرار رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم بالائی و وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش اور گرج چمک بھی دیکھنے میں آئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقوں جہلم (29 ملی میٹر)، اوکاڑہ (25 ملی میٹر)، سرگودھا (18 ملی میٹر) اور فیصل آباد (15 ملی میٹر) میں ریکارڈ کی گئی، جبکہ خیبرپختونخوا کے مالم جبہ میں 17 ملی میٹر بارش ہوئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور مٹھی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کراچی، سبی، لسبیلہ اور ٹھٹھہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا اور جنوبی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں شدید گرم موسم برقرار، بارش کا امکان نہیں

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید گرم اور خشک موسم برقرار رہے گا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ کہیں کہیں بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!