پی ٹی آئی آزاد کشمیر اختلافات کا شکار، پارلیمانی بورڈ کے معاملے پر ایک گروپ کا بیرسٹر گوہر کے گھر کے باہر احتجاج

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر میں عام انتخابات سے قبل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اور ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کی جارہی ہیں۔

مرکزی قیادت کی جانب سے آزاد کشمیر میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے تشکیل دیے گئے پارلیمانی بورڈ کو پی ٹی آئی کے ایک گروپ نے مسترد کردیا ہے، اور آج چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر کے باہر احتجاج کیا گیا ہے۔

احتجاج کی قیادت مہاجر ممبر اسمبلی چوہدری مقبول گجر، راجا منصور اور دیگر نے کی، جبکہ قاضی اسرائیل، شمائلہ حیدر، راجا الیاس، ڈاکٹر سفیان اور محمد اقبال سمیت متعدد کارکنان شریک ہوئے۔

مظاہرین کی جانب سے ’پارلیمانی بورڈ نامنظور‘ کے نعرے لگائے گئے۔ ان کا مؤقف ہے کہ آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

کارکنان نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا کہ پارلیمانی بورڈ میں نظریاتی رہنماؤں کو شامل کیا جائے۔

مظاہرین کے مطابق فیصلوں میں نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر کی یقین دہانی پر کچھ روز روز قبل پریس کانفرنس ملتوی کی گئی تھی، تاہم وقت گزرنے کے باوجود قیادت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہ آنے پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سابق جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی راجا منصور اور ایم ایل اے چوہدری مقبول گجر نے کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر کی درخواست پر ہم احتجاج 2 روز کے لیے مؤخر کررہے ہیں۔

احتجاج کرنے والے عمران خان کے نافرمان ہیں، عبدالقیوم نیازی

دوسری جانب پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے لوگ عمران خان کے نافرمان ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں چھوڑ دی ہیں، یہ ناراض لوگوں کا ایک گروہ ہے جو کبھی کسی دفتر کے باہر بیٹھ جاتا ہے اور کبھی کسی کے گھر کے سامنے احتجاج کرتا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق آزاد کشمیر میں الیکشن سے قبل پی ٹی آئی تقسیم کا شکار ہے، اور اب تک کسی کوئی ایک نشست بھی جیتنے کی پوزیشن میں نہیں۔

’آزاد کشمیر بھر میں پی ٹی آئی کو صرف عباسپور ایل اے 17 کی نشست پر معمولی برتری ہے، جہاں سے موجودہ صدر پی ٹی آئی عبدالقیوم نیازی ممبر اسمبلی ہیں۔‘

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ایل اے 17 عباس پور میں ن لیگ کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے اور ٹکٹ میرٹ پر دیا گیا تو پی ٹی آئی آزاد کشمیر سے ایک نشست بھی حاصل نہیں کر پائے گی۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: الیکشن سے قبل پی ٹی آئی اختلافات کا شکار، مرکزی قیادت کے خلاف احتجاج کا عندیہ

واضح رہے کہ 2016 کے عام انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی تمام نشستیں ہار گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، مرمت اور برآمد کا نیا منصوبہ کیا ہے؟

نمرہ خان کے نکاح کی تصاویر وائرل، دلہے کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ٹرمپ کے امن معاہدے کے اشارے پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاور کے ذریعے توانائی کے حصول پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

مغربی بنگال: 15 سال بعد شکست، وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا استعفیٰ دینے سے انکار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی