امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ ڈیل کے لیے بات چیت کا خواہشمند ہے۔
وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکا ایران میں ان عناصر سے رابطے میں ہے جو کسی ممکنہ ڈیل کے خواہاں ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یہ دیکھنا باقی ہے کہ ایران کسی معاہدے پر آمادہ ہوتا ہے یا نہیں، تاہم امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی بحریہ نے کامیاب ناکہ بندی کی ہے جسے کوئی توڑ نہیں سکا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس دنیا کی طاقتور ترین فوج موجود ہے اور ان کے دور میں امریکی فوج کو مزید مضبوط بنایا گیا۔
جنوبی امریکا میں کارروائی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا میں کارروائی ایک دن میں مکمل کی گئی۔
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر ایران نے ہماری تجاویز مان لیں آپریشن ایپک فیوری ختم ہو جائےگا، لیکن اگر اگر اس سے انکار کیا گیا تو دوبارہ حملے شروع کردیں گے جو پہلے سے زیادہ شدید ہوں گے۔














