خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی اور سنگ بنیاد تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خوبصورت ترین علاقے کا دورہ کرکے خوشی محسوس ہو رہی ہے اور وہ ہونہار، قابل اور محنتی بچوں سے ملاقات کے لیے آئے ہیں۔

وزیراعظم نے گلگت اور سکردو میں سیف سٹی منصوبوں کا افتتاح کیا جبکہ خطے میں مفت سولر پینلز کی تقسیم کے توسیعی منصوبے کا بھی آغاز کیا۔ اس کے علاوہ گلگت میں 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ یہ منصوبہ آئندہ سال کے وسط تک مکمل کیا جائے۔

مزید پڑھیں: ایران-امریکا تنازع: گلگت بلتستان کے عوام پُر اعتماد کیوں ہیں؟

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہونہار بچے پاکستان کا فخر ہیں اور انہوں نے شبانہ روز محنت کرکے لیپ ٹاپ حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کو لیپ ٹاپ کسی احسان کے طور پر نہیں بلکہ ان کی تعلیمی قابلیت کے اعتراف میں دیے گئے ہیں، اور یہ تمام تقسیم میرٹ کی بنیاد پر کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مالی طور پر کمزور لیکن باصلاحیت طلبا کو بھی میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے سیاسی سفر میں کبھی میرٹ پر سمجھوتہ نہیں کیا اور وہ محنتی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے یہاں آئے ہیں۔

دانش اسکول کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے پنجاب میں بطور وزیراعلیٰ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے دانش اسکولوں کی بنیاد رکھی تھی، جہاں کمزور اور متوسط طبقے کے بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم دی جا رہی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ گلگت بلتستان میں گلگت، غانچے، استور اور اسکردو میں4 دانش اسکول قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں طلبا اور طالبات کے لیے علیحدہ کیمپس ہوں گے اور تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ ملک میں یکساں ترقی پر یقین رکھتے ہیں اور تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں عام انتخابات 7 جون کو ہوں گے، شیڈول جاری

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی اور ثالثی کے عمل میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے بھرپور کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ جنگ بندی مستقل ہوگی اور خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح قیام پاکستان کے وقت پوری قوم متحد تھی، آج بھی قوم یکجان اور متحد ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائے گا جبکہ محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی سی فوڈ برآمدات میں تاریخی اضافہ، پہلی بار 50 کروڑ ڈالر کا ہدف عبور

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

این ایف سی ایوارڈ میں کمی سے دبئی اور لندن کی پراپرٹی مارکیٹ پر فرق پڑنے کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا، مفتاح اسماعیل

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم