برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا پارٹی کے اندر بڑھتی مخالفت کے باوجود مستعفی ہونے سے انکار

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے اپنی پارٹی کے اندر بڑھتی ہوئی مخالفت اور شدید دباؤ کے باوجود واضح کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے۔

کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی شکست کی ذمہ داری قبول کی اور کہا کہ حکومت کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کرنے کی کوششوں کا نقصان ملک اور عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

اس بیان کے باوجود برطانوی لیبر پارٹی کے اندر دباؤ برقرار ہے، جہاں ایک نائب وزیر نے استعفیٰ دے دیا جبکہ کئی معاونین بھی حکومتی ٹیم سے الگ ہو گئے۔

اب تک 80 سے زیادہ لیبر ارکانِ پارلیمنٹ مطالبہ کرچکے ہیں کہ وزیراعظم اپنی رخصتی کی تاریخ واضح کریں تاکہ منظم انداز میں نئی قیادت سامنے لائی جا سکے۔

اس سے قبل پیر کے روز کیئر اسٹارمر نے اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ملک کے مسائل کے حل کے لیے زیادہ تیزی اور سخت فیصلوں کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی کی ناقص کارکردگی کے بعد کیئر اسٹارمر کی قیادت پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں، جبکہ متعدد سینیئر وزرا بھی ان سے مستقبل کے بارے میں واضح حکمتِ عملی طلب کررہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق لیبر پارٹی کے قریباً 80 ارکانِ پارلیمنٹ اور کابینہ کے اہم وزرا وزیراعظم سے یہ مطالبہ کر چکے ہیں کہ وہ اقتدار سے علیحدگی کے لیے ایک واضح تاریخ دیں تاکہ پارٹی میں نئی قیادت کے انتخاب کا باقاعدہ عمل شروع کیا جا سکے۔

ان رہنماؤں میں وزیر داخلہ شبانہ محمود (برطانوی پاکستانی نژاد سیاست دان) اور وزیر خارجہ یویٹ کوپر سمیت کئی سینیئر کابینہ اراکین شامل ہیں، جنہوں نے کیئر اسٹارمر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ باوقار انداز میں اپنے عہدے سے رخصتی کا ٹائم ٹیبل طے کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ میں ہونے والے مقامی کونسل اور علاقائی انتخابات میں لیبر پارٹی کو شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جہاں اسے 1400 سے زیادہ نشستیں ملیں مگر 30 کونسلز کا کنٹرول کھونا پڑا، جبکہ ویلز میں بھی پارٹی کو بڑی شکست کا سامنا ہوا۔

دوسری جانب سینیئر وزیر ڈیرن جونز کا کہنا ہے کہ کیئر اسٹارمر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کررہے ہیں، تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کا ذاتی اختیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں