دنیا کے 50 گرم ترین شہر ایک ہی ملک میں، جانیے پاکستان کا یہ پڑوسی کون ہے؟

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپریل کے آخر میں ایک دن کچھ غیر معمولی ہوا کہ دنیا کے 50 سب سے گرم شہروں میں سے ہر ایک صرف ایک ملک میں پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی سے 2050 تک مزید 4 کروڑ افراد انتہائی غربت میں جا سکتے ہیں، عالمی بینک

سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈیٹا ہوا کے معیار کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) نے فراہم کیا ہے۔ اے کیو آئی  نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ اس کا کوئی جدید موازنہ نہیں اور یہ ایک عام اپریل نہیں ہے اور اس کے لیے سنجیدہ، ڈیٹا پر مبنی جائزے کی ضرورت ہے۔

اے کیو آئی کی درجہ بندی 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت کی بنیاد پر کی جاتی ہے جس میں دن کا سب سے زیادہ اور رات کا سب سے کم درجہ حرارت شامل ہوتا ہے۔ نیز بارش، ہوا اور نمی جیسے دیگر عوامل بھی مدنظر رکھے جاتے ہیں۔

27 جس ملک کے شہر دنیا کے سب سے گرم ترین شہر نکلے وہ بھارت ہے۔ اپریل کو فہرست میں شامل 50 بھارتی شہروں میں اوسط زیادہ درجہ حرارت 112.5 ڈگری فارن ہائیٹ (44.7 ڈگری سینٹی گریڈ) تک پہنچ گیا۔

اے کیو آئی کی فہرست میں سب سے اوپر شمالی بھارتی ریاست اتر پردیش کا شہر بانڈا تھا جہاں نیم‌ گرم مرطوب آب و ہوا کے باعث شدید گرمیاں عام ہیں۔

مزید پڑھیے: امریکا میں موسم  بہار کے دوران برفانی طوفان کی وارننگ، درجہ حرارت میں 50 ڈگری تک کمی کا امکان

عام طور پر سب سے زیادہ گرم مہینوں سے پہلے ہی گرمی میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

اے کیو آئی کے مطابق 27 اپریل کو بانڈا میں درجہ حرارت 46.2 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو اس دن دنیا میں کہیں بھی ریکارڈ شدہ سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔ صبح کے ابتدائی گھنٹوں میں بانڈا کا سب سے کم درجہ حرارت 34.7 ڈگری تھا۔

اکثر بھارتی گرم شہر ملک کے ’اندرونی حرارت والے علاقوں‘ (ساحل سے دور اندرون ملک کے علاقے) میں شامل تھے۔

ماہر ماحولیاتی سائنسدان اور موسمیات کے محقق میکسیملیانو ہیرا نے کہا کہ گزشتہ ماہ کے دوسرے نصف میں بھارت میں آنے والی شدید گرمی اپریل کے لیے سب سے زیادہ شدید میں سے ایک ہے جبکہ اپریل عام طور پر سب سے گرم مہینہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران درجنوں بلکہ سینکڑوں اپریل کے گرمی کے ریکارڈ توڑے گئے۔

مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی ایک بڑھتا ہوا عالمی بحران اور پاکستان کی آزمائش

یہ ایک دن کا ڈیٹا ضروری نہیں کہ کسی رجحان کی نشاندہی کرے مگر بھارت طویل عرصے سے شدید گرمی کا سامنا کر رہا ہے جس کی شدت موسمیاتی بحران کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔

گرمیاں پہلے سے زیادہ گرم ہو رہی ہیں اور جلد شروع ہو رہی ہیں۔

پچھلے سال بھارت کے کچھ حصوں میں اپریل میں ہی شدید گرمی نے درجہ حرارت کو 100 ڈگری سے اوپر پہنچا دیا جو موسمی اوسط سے تقریباً 5 ڈگری زیادہ تھا۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں گرمی اتنی شدید ہو سکتی ہے کہ سنہ 2050 تک صحت مند انسان کے لیے زندہ رہنے کی حد عبور کر سکتی ہے۔

شدید گرمی سب سے مہلک قسم کی شدید موسمی کیفیت ہے اور سب سے زیادہ متاثر ہونے والے لوگ بچے، بزرگ اور بیرونی کام کرنے والے ہیں جو دھوپ سے آرام نہیں لے پاتے۔ شدید گرمی زراعت اور خوراک کی پیداوار کو خطرے میں ڈالتی ہے اور بھارت کی معیشت اور صحت کے نظام پر دباؤ بڑھاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: موسمیاتی تبدیلی کا تدارک: برطانیہ میں سمندر سے کاربن نکالنے کا آغاز

اس سال کی گرمی کے دوران بھارت ایران جنگ کے اثرات سے بھی نبردآزما تھا جس نے تیل کی فراہمی کو کم کر دیا جبکہ ٹھنڈک کی ضروریات بڑھ رہی ہیں۔

بھارت کے موسمیاتی محکمے نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں اس سال گرمی معمول سے زیادہ ہوگی۔

امکان ہے کہ پیسفک اوشن سے پیدا ہونے والا موسم کا نمونہ ’ایل نینو‘ آئندہ مون سون کے موسم کے لیے بھارت کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

بھارت میں سنہ 2026 کے لیے مون سون کی بارش اوسط سے کم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس سے زرعی پیداوار، ذخائر اور زیرزمین پانی کے ذخائر پر تشویش بڑھ گئی ہے۔ سابقہ ایل نینو کے دوران کم بارش اور شدید خشک سالی دیکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے گلگت بلتستان میں پیشگی اطلاعات کا جدید نظام قائم کیا جائے، وزیرِ اعظم

ماہرین نے کہا ہے کہ اس مہینے کے آخر میں مرکزی اور مشرقی بھارت کے کئی صوبوں میں شدید گرمی کا زیادہ خطرہ ہے اور ہیٹ انڈیکس جو درجہ حرارت، نمی اور دیگر عوامل کو ملا کر محسوس ہونے والی گرمی ماپتا ہے50 سے 60 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جو ایک خطرناک سطح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز