جنگوں میں اے آئی کا استعمال، پوپ لیو مذمتی مکتوب ‘انسائیکلیکل’ جاری کریں گے

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو چہارم آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے ابھار اور انسانیت پر اس کے اثرات کے حوالے سے اپنا پہلا تفصیلی اور تاریخی مکتوب جاری کرنے جارہے ہیں۔

ویٹیکن کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق ‘میگنیفیکا ہیومانیتاس’ (شاندار انسانیت) کے نام سے یہ دستاویز 25 مئی کو خود پوپ لیو چہارم پبلک کے سامنے پیش کریں گے، اس اہم دستاویز میں جنگوں میں اے آئی کے استعمال کی مذمت اور مزدوروں کے حقوق پر اس ٹیکنالوجی کے منفی اثرات کو موضوع بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ بینک کے کسٹمر سروس نمائندے سے تنگ ہیں؟ پوپ لیو بھی اس صورتحال سے نہ بچ سکے

پوپ کی جانب سے اپنے تحریری مکتوبات کو خود عوامی تقریب میں پیش کرنا ویٹیکن کی روایات کے برعکس ہے، کیونکہ عام طور پر یہ ذمہ داری کارڈینلز اور پریس حکام نبھاتے ہیں۔ اس منفرد تقریب میں پوپ کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی ‘اینتھروپک’ کے شریک بانی کرس اولاہ بھی شرکت کریں گے۔

 پاپائے روم کی تاریخ میں ‘انسائیکلیکل’ کو چرچ کے 1.4 ارب ارکان کے لیے سب سے اعلیٰ درجے کی سماجی اور اخلاقی تعلیمات مانا جاتا ہے جو کہ پوپ کی ترجیحات کو ظاہر کرتی ہیں۔

پہلے امریکی پوپ لیو چہارم نے اس تاریخی دستاویز پر 15 مئی کو دستخط کیے تھے، جو کہ پوپ لیو سیزدہم کے مزدوروں کے حقوق کے لیے جاری کردہ مشہور مکتوب کی 135 ویں برسی کا دن تھا۔ موجودہ پوپ اپنے ایک سالہ دورِ اقتدار میں کئی بار اے آئی کے خطرات پر بات کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پوپ لیو کے سفید اسنیکرز نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی، سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب

 انہوں نے گزشتہ ہفتے ہی یورپ کی ایک بڑی یونیورسٹی میں خطاب کے دوران یوکرین، غزہ، لبنان اور ایران کی جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے نئی ٹیکنالوجی اور جنگ کے ہولناک گٹھ جوڑ کی مذمت کی تھی۔

اس تقریب میں اینتھروپک کے شریک بانی کرس اولاہ کی دعوت کو اے آئی نیٹ ورکس کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم دیکھا جا رہا ہے۔ اینتھروپک کمپنی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ اس بات پر تنازع رہا ہے کہ کمپنی اپنے ماڈلز کو خودمختار ہتھیاروں یا بڑے پیمانے پر نگرانی جیسے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر سخت پابندیاں عائد کرتی ہے۔

یاد رہے کہ کیتھولک چرچ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی پوپ ٹیکنالوجی کے خطرات اور بالخصوص آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر اس قدر گہری تشویش کا اظہار کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے بات چیت اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ممکنہ امن معاہدے پر مؤقف

بیٹے کی شادی میں شرکت کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا مبہم بیان، میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنا دیا

صدارت کے بعد وزارت عظمیٰ: اسرائیل میں بیحد مقبول ہوں، وزیراعظم کا انتخاب لڑوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا ’عندیہ‘

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پرنس رحیم آغا خان کی ملاقات، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کو وسعت دینے پر زور

عیدالاضحیٰ پر ریلوے کا خصوصی انتظام، 3 خصوصی ریل گاڑیاں چلانے کا فیصلہ

ویڈیو

ایران سے بات چیت اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ممکنہ امن معاہدے پر مؤقف

ایران امریکا معاہدے کے امکانات روشن: پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کردیں اور مثبت اشارے ملے ہیں، مارکو روبیو

بڑی شخصیت کی ایران میں انٹری، ایران امریکا ڈیل کا مسودہ تیار، فائنل راؤنڈ پاکستان میں، اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑی

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟