واٹس ایپ صارفین ہوشیار! رجسٹرڈ اور فعال سم کا استعمال لازمی قرار

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے خبردار کیا ہے کہ غیر فعال یا غیر رجسٹرڈ سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس تک رسائی متاثر ہو سکتی ہے، اگر صارفین نے بروقت اپنی تفصیلات اپ ڈیٹ نہ کیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ہیکنگ اور سائبر فراڈ سے بچاؤ، پی ٹی اے کی صارفین کو ہشیار رہنے کی ہدایت

ایکس پر جاری کیے گئے ایک اعلامیے میں پی ٹی اے نے کہا کہ صارفین اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ایک فعال اور درست طور پر رجسٹرڈ سم کے ساتھ منسلک ہوں۔

ادارے نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی ڈیجیٹل شناخت آپ کی ذمہ داری ہے۔

پی ٹی اے نے خبردار کیا کہ بلاک، منسوخ، غیر فعال یا غیر رجسٹرڈ سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس کو جلد رسائی کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سم کی رجسٹریشن حیثیت کی تصدیق کریں اور جہاں ضرورت ہو بروقت بائیومیٹرک ویری فکیشن مکمل کروائیں۔

ادارے نے مزید کہا کہ اگر ضرورت ہو تو صارفین قریبی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر جا کر اپنی سم کی تصدیق کروائیں۔

مزید پڑھیں: محبت کی آڑ میں آن لائن فراڈ: نوسربازوں سے کیسے بچا جائے؟

پی ٹی اے نے یہ بھی ہدایت کی کہ اگر موجودہ نمبر فعال نہیں رہا تو فوری طور پر واٹس ایپ اکاؤنٹ کو کسی فعال اور تصدیق شدہ سم پر منتقل کیا جائے۔

پی ٹی اے نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صارفین غیر متوقع لاگ آؤٹ ہونے کا انتظار نہ کریں، کیونکہ موبائل نمبر کسی فرد کی ڈیجیٹل شناخت کی نمائندگی کرتا ہے۔

گزشتہ برس بھی پاکستان کے ٹیلی کام ریگولیٹر نے واضح کیا تھا کہ تمام موبائل سم کارڈز اسی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہونے چاہییں جو انہیں استعمال کر رہا ہو۔

مزید پڑھیں: یورپی ممالک میں سرکاری سطح پر واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی کی تیاری، وجہ کیا ہے؟

ادارے نے خبردار کیا تھا کہ کسی دوسرے شخص کے نام پر رجسٹرڈ سم استعمال کرنا قواعد کی خلاف ورزی ہے اور اس پر کارروائی ہو سکتی ہے۔

پی ٹی اے نے صارفین کو اپنی سمز کے ذمہ دارانہ استعمال کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی غلط استعمال کی صورت میں رجسٹرڈ صارف کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

اعلامیے میں شہریوں کو ترغیب دی گئی کہ وہ صرف مستند اور سرکاری ذرائع پر مبنی معلومات ہی شیئر کریں اور افواہوں اور جعلی خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم