امریکا کے جنوبی ایران میں فضائی حملے، ڈرون تنصیبات اور ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

منگل 26 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمان (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی ایران میں فضائی حملے کیے گئے، جن میں ایران کی ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: ان لوگوں پر ہنستا ہوں جو امریکا ایران معاہدے پر حقائق جانے بغیر رائے دے رہے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

سینٹکام کے مطابق امریکی فورسز نے بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتیوں پر بھی حملے کیے۔

امریکی سینٹرل کمان کا کہنا ہے کہ جاری جنگ بندی کے دوران امریکی فوج تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اہلکاروں اور تنصیبات کے دفاع کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

اس سے قبل ایران کے شہر بندر عباس میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا اور ایرانی قیادت کے ساتھ رابطوں میں اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بندر عباس کی صورتحال قابو میں ہے اور عوام کے لیے تشویش کی کوئی بات نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp