حج 2026: وقوف مزدلفہ مکمل، حجاج رمی جمرات کے لیے روانہ، واپسی پروازیں 31 مئی سے شروع ہوں گی

بدھ 27 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مکہ مکرمہ میں حج کے تیسرے روز مناسکِ حج کا پہلا واجب، وقوفِ مزدلفہ، مکمل کر لیا گیا جبکہ حجاج کرام رمی جمرات کے لیے جمرات کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:رواں برس کتنے لاکھ افراد نے فریضۂ حج ادا کیا، سعودی محکمہ شماریات نے بتادیا

ترجمان مذہبی امور کے مطابق حجاج آج 10 ذی الحجہ کو بڑے شیطان کو 7 کنکریاں مار کر دوسرا واجب ادا کریں گے۔ سرکاری حجاج کرام کے لیے قربانی کا وقت شام 6 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

قربانی کے بعد حجاج حلق یا قصر کروا کر احرام کھول دیں گے، جبکہ حج کا تیسرا فرض، طوافِ زیارت، آج یا آئندہ 2 روز کے دوران مکمل کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق حجاج آج اور کل منیٰ میں قیام کریں گے اور زوال کے بعد تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے۔ بیشتر حجاج 12 ذی الحجہ کی رمی مکمل کرنے کے بعد مکہ مکرمہ میں اپنی رہائش گاہوں کو واپس روانہ ہو جائیں گے، جبکہ بعض مکاتب کے حجاج 13 ذی الحجہ کی اختیاری رمی کے بعد منیٰ سے واپسی کریں گے۔

مزید پڑھیں: خطبۂ حج میں تقویٰ، اتحادِ امت اور بھائی چارے پر زور، عالم اسلام کے لیے خصوصی دعائیں

حکام کے مطابق پاکستان کے لیے حج بعد واپسی پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا، جبکہ وطن واپسی سے قبل حجاج کرام طوافِ وداع ادا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خواتین ہاکی کو دوبارہ فعال بنانے کا منصوبہ، نئی کھلاڑیوں کو عالمی میدان میں موقع مل گیا

خوراک خریدنے سے پہلے معلومات چیک کرنے والی ایپس واقعی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں؟

کب اور کہاں سجے گا اسٹار کھلاڑیوں کا میلہ؟ پی سی بی کے دھماکے دار ٹورنامنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

یوٹیوب پر نوعمر صارفین کو مضر ویڈیوز کی سفارش، نئی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

اسحاق ڈار کی زیر صدارت سول ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا جائزہ، شفاف اور میرٹ پر مبنی عمل جاری رکھنے پر زور

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم