کرکٹ ویسٹ انڈیز نے جمعرات کے روز پاکستان کے خلاف آئندہ 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
یہ سیریز 25 سے 29 جولائی اور 2 سے 6 اگست تک ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں کھیلی جائے گی، جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025 سائیکل کا حصہ ہے۔
یہ مقابلہ ویسٹ انڈیز کے ہوم سمر سیزن کی اہم ترین سیریز میں شمار کیا جا رہا ہے اور ایک تاریخی موقع بھی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے عید کی مبارکباد
کیونکہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی پہلی بار کسی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گی، جو اس وینیو اور علاقائی کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
پہلا ٹیسٹ میچ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ مشہور کوئینز پارک اوول میں منعقد ہوگا۔
اس طرح ٹرینیڈاڈ کے 2 بڑے کرکٹ اسٹیڈیمز میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔
🚨 BREAKING 🚨
Pakistan’s two-match Test series schedule in the Caribbean is officially locked in for July-August!
– Trinidad & Tobago will host both matches.
🗓️ The Schedule:
1st Test: July 25-29 | Brian Lara Cricket Academy
2nd Test: Aug 2-6 | Queen’s Park Oval– The Brian… pic.twitter.com/xx6ADv4rA3
— Mian Ahmad (@aHmADmIaN150) May 27, 2026
کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ شیڈول اس کی طویل المدتی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت کیریبین کے مختلف خطوں میں بین الاقوامی کرکٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
شائقین کی دلچسپی کو بڑھانے کے ساتھ کھیل کے دائرہ کار کو وسعت دی جا رہی ہے۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اس سیریز میں شرکت کرے گی اور حالیہ مہینے میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں 0-2 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ریڈ بال کرکٹ میں واپسی اور بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایم او یو: عارف حبیب اور محسن نقوی کی دلچسپ گفتگو
یہ 2026 میں پاکستان کی دوسری ٹیسٹ اسائنمنٹ ہوگی، جس میں وہ فارم اور مستقل مزاجی بحال کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان کا یہ کیریبین کا پہلا ٹیسٹ دورہ 2021 کے بعد ہوگا، جب 2 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی اور دونوں ٹیموں نے ایک، ایک میچ جیتا تھا۔
پاکستان ٹیسٹ سیریز شیڈول
پہلا ٹیسٹ: 25–29 جولائی — برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ
دوسرا ٹیسٹ: 2–6 اگست — کوئینز پارک اوول، ٹرینیڈاڈ














