دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے مقبول پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹا گرام اور فیس بک کے لیے نئی بامعاوضہ سبسکرپشن سروسز متعارف کرا دی ہیں، جن کے تحت صارفین کو خصوصی فیچرز اور اضافی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اس اقدام کو کمپنی کی جانب سے اشتہارات پر انحصار کم کرنے اور آمدنی کے نئے ذرائع تلاش کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
میٹا کے اعلان کے مطابق انسٹاگرام پلس اور فیس بک پلس کی ماہانہ فیس 3.99 ڈالر جبکہ واٹس ایپ پلس کی قیمت 2.99 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا میں بڑی تبدیلی: میٹا نے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو ایک کردیا
تاہم مختلف ممالک کے لیے مقامی قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پلس استعمال کرنے والے صارفین یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کی اسٹوریز کو کتنی مرتبہ دوبارہ دیکھا گیا۔
اس کے علاوہ وہ ‘کلوز فرینڈز’ کی حد سے آگے جا کر لامحدود اسٹوری آڈینس لسٹس بنا سکیں گے اور خفیہ طور پر اسٹوریز بھی دیکھ سکیں گے، جس سے ان کا نام ویور لسٹ میں ظاہر نہیں ہوگا۔
Meta has launched first paid subscription for it’s all services including WhatsApp, Instagram, Facebook and Messenger due to rising AI costs, starting from $8 to $20 a month.
AI field has already fired 100,000+ employees in last 30 days due to rising energy costs. pic.twitter.com/FTAZKEKHPW
— MOSCOW NEWS 🇷🇺 (@MOSCOW_EN) May 28, 2026
پریمیم صارفین اپنی اسٹوریز کو 24 گھنٹے سے زیادہ وقت تک برقرار رکھ سکیں گے اور ہر ہفتے ایک اسٹوری کو اضافی نمایاں حیثیت بھی دی جا سکے گی۔
مزید برآں خصوصی پروفائل پنز، کسٹم فونٹس، اینیمیٹڈ ‘سپر ہارٹ’ ری ایکشنز اور نئے ایپ آئیکنز بھی فراہم کیے جائیں گے۔
واٹس ایپ پلس میں صارفین کو کسٹم تھیمز، منفرد رنگ ٹونز، پریمیئم اسٹیکرز، اضافی پن چیٹس اور جدید چیٹ لسٹ فیچرز دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: میٹا نے فیس بک، واٹس ایپ اور میسنجر پر اسکیم کی نشاندہی کرنے والے ٹولز متعارف کردیے
کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں مزید تفریحی اور جدید سہولیات بھی متعارف کرائی جائیں گی۔
میٹا نے واضح کیا ہے کہ یہ نئی سبسکرپشنز ‘میٹا ویریفائیڈ’ سروس سے الگ ہوں گی، جو شناختی تصدیق اور اکاؤنٹ تحفظ کے لیے پہلے ہی دستیاب ہے۔
دوسری جانب کمپنی نے ‘میٹا ون’ کے نام سے نئی اے آئی سبسکرپشن سروس بھی متعارف کرائی ہے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن
اس کے تحت صارفین تصاویر بنانے، ویڈیوز تیار کرنے اور جدید اے آئی فیچرز استعمال کرنے کے لیے ماہانہ فیس ادا کریں گے۔
کمپنی کے مطابق مفت صارفین کو بنیادی اے آئی سہولیات تو ملتی رہیں گی، تاہم زیادہ استعمال کرنے والوں کے لیے حدود مقرر ہوں گی۔
میٹا نے کریئیٹرز اور کاروباری اداروں کے لیے بھی خصوصی پلانز متعارف کرائے ہیں، جن میں اکاؤنٹ ویریفکیشن، بہتر اینالیٹکس، ترجیحی سپورٹ، سرچ میں نمایاں جگہ اور انسانی کسٹمر سپورٹ
جیسی سہولیات شامل ہوں گی۔














