عید کے موقع پر عوام کے لیے بڑا ریلیف: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22، 22 روپے کمی

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے عید کے تیسرے دن عوام کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمت میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ حکومت کے اس فیصلے کو عوامی ریلیف کے ایک اہم اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی مالی گنجائش پیدا ہوگی، عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، اور اس وعدے پر عملی طور پر پیشرفت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور معاشی حالات کے مطابق یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی، جبکہ حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کو سہولت دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کے لیے فیول سبسڈی بھی فراہم کی ہے تاکہ عام شہریوں پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا روس سے سستا خام تیل خرید کر پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کم کی جا سکتی ہے؟

حکومتی مؤقف میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کے بحران اور قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں بروقت اقدامات کے ذریعے سپلائی اور قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا گیا، جبکہ مشکل حالات میں بھی عوام کو مسلسل ریلیف فراہم کیا جاتا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے متاثر جدید سولر پینل ڈیزائن تیار، بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ

پولیس تحقیقات کے بعد فیفا ورلڈ کپ سے نکالے گئے ریفری روب ڈیپرنک چل بسے

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت، مکمل حمایت کا اعادہ

ایران کو بڑی حد تک ’پتھر کے دور‘ میں پہنچا دیا، ٹرمپ کا دعویٰ

ایران میں فوجی تنصیبات پر مزید امریکی حملے، تہران کا خطے میں امریکی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے