پنجاب زرعی میکانائزیشن کے نئے دور میں داخل، کاشتکاروں کے لیے گرین ٹریکٹرز اور جدید مشینری کی فراہمی کا دائرہ وسیع

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زرعی شعبے میں اصلاحات اور کسان دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں، جس کے تحت پنجاب جدید زرعی میکانائزیشن کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔ گرین ٹریکٹرز، ہائی ٹیک کمبائنڈ ہارویسٹرز اور سپر سیڈرز کی فراہمی سے صوبے میں جدید کاشتکاری کو فروغ مل رہا ہے جبکہ کاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے متعدد منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے اب تک کتنے لاکھ زمینداروں میں ’کسان کارڈ‘ تقسیم کیے؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 9500 ہائی پاور ٹریکٹرز پر 10 لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی دی جا رہی ہے، جبکہ 50 سے 65 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کو 5 لاکھ روپے سبسڈی کے ساتھ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ حکومت پنجاب نے آئندہ مالی سال میں اس منصوبے کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعلیٰ نے 20 ہزار مزید گرین ٹریکٹرز فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

نئے مالی سال میں ہائی ہارس پاور ٹریکٹرز پر 15 لاکھ روپے جبکہ 50 سے 65 ہارس پاور کے ٹریکٹرز پر ساڑھے 7 لاکھ روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی، جس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاشتکاروں کو نمایاں مالی سہولت حاصل ہوگی۔

پنجاب میں پہلی مرتبہ 12 اقسام کی جدید زرعی مشینری کی خریداری کے لیے تین کروڑ روپے تک بلاسود قرضوں کی اسکیم بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ زرعی آلات خریدنے کے لیے آسان شرائط پر مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

حکومتی اقدامات کے نتیجے میں کاشتکاروں کو بلاسود قرضوں کے ذریعے تقریباً 200 ہائی ٹیک کمبائنڈ ہارویسٹرز فراہم کیے جا چکے ہیں۔ گندم کی فصل کی کٹائی کے لیے بھی پہلی مرتبہ 50 جدید کمبائنڈ ہارویسٹرز استعمال کیے گئے، جس سے فصل کی بروقت اور مؤثر کٹائی ممکن ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ اسکیم: لکی ڈرا کے فاتحین کا اعلان، کسانوں میں موبائل فونز تقسیم

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور فصلوں کی باقیات کو جلانے کے رجحان میں کمی لانے کے لیے پنجاب حکومت نے چاول کے کاشتکاروں میں 5 ہزار سپر سیڈرز تقسیم کیے۔ پہلی مرتبہ سپر سیڈر ٹیکنالوجی کے ذریعے 14 لاکھ ایکڑ رقبے پر چاول کی کاشت مکمل کی گئی، جس کے مثبت ماحولیاتی اور زرعی نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سپر سیڈر اسکیم کے دوسرے مرحلے میں مزید 5 ہزار سپر سیڈرز فراہم کرنے کی منظوری بھی دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کسان اس جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر سکیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور کاشتکاروں کو جدت کی راہ پر گامزن کرنا ان کا عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی میکانائزیشن سے نہ صرف پیداواری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ فی ایکڑ پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپر سیڈر کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے اور جدید ترین زرعی مشینری کا استعمال وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق حکومت پنجاب چھوٹے کاشتکاروں کے لیے جدید زرعی مشینری کرائے پر حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ محدود وسائل رکھنے والے کسان بھی جدید زرعی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکیں۔

زرعی ماہرین کے مطابق حکومت پنجاب کے یہ اقدامات نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافے کا سبب بنیں گے بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ، ماحول دوست کاشتکاری اور کسانوں کی معاشی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران کشیدگی میں ثالثی کی پاکستانی کوششیں جاری، خطے میں امن کیلئے سفارتی رابطے تیز، دفتر خارجہ

میٹا اب خود کار طریقے سے سیلز کرنے اور اپائنٹمنٹس بک کرنے والے ٹولز فراہم کرے گا

امریکا: تیز رفتار تعاقب کے دوران حادثہ، بھارتی شہری پر حاملہ لڑکی اور بچے کی ہلاکت کا الزام

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا اسپاٹ ایل این جی کارگو کے لیے عالمی ٹینڈر جاری

انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی: پاکستان اور بھارت سیمی فائنل میں آمنے سامنے

ویڈیو

امریکا ایران کشیدگی میں ثالثی کی پاکستانی کوششیں جاری، خطے میں امن کیلئے سفارتی رابطے تیز، دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

گلگت بلتستان: ووٹرز کی آسانی اور انتخابی آگاہی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے