عیدالاضحیٰ پر ڈیجیٹل ادائیگیوں میں ریکارڈ اضافہ، اسٹیٹ بینک کی ’گو کیش لیس‘ مہم کامیاب

ہفتہ 6 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی ’گو کیش لیس‘ مہم کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں اربوں روپے کا لین دین آن لائن ذرائع سے انجام پایا، جبکہ ہزاروں افراد نے پہلی بار بینک اکاؤنٹس بھی کھلوائے۔

یہ بھی پڑھیں:5 ارب ڈالر ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رہے، گورنر اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران ملک بھر میں جاری ’گو کیش لیس‘ مہم کے تحت ڈیجیٹل لین دین میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مرکزی بینک کے مطابق ملک کی 123 مویشی منڈیوں میں اس مہم کو مؤثر انداز میں نافذ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 34 ارب روپے مالیت کی تقریباً 4 لاکھ 80 ہزار ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز مکمل ہوئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مویشی منڈیوں میں خریداروں اور بیوپاریوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں کی موبائل گاڑیاں منڈیوں میں موجود رہیں، جہاں صارفین کو فوری بینکنگ خدمات، کیو آر کوڈز کی فراہمی، اے ٹی ایم اور کیش ڈپازٹ مشینوں کی سہولت دستیاب تھی۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال عیدالاضحیٰ کے دوران 4.6 ارب روپے کا ڈیجیٹل لین دین ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ اس سال یہ حجم بڑھ کر 34 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو تقریباً 7 گنا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ مہم کے دوران 12 ہزار 500 نئے بینک اکاؤنٹس بھی کھولے گئے، جس سے ڈیجیٹل مالیاتی نظام میں عوام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سائبر کرائم سے ہوشیار: اسلام آباد پولیس نے جعلی لنکس اور ایپس کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق ’گو کیش لیس‘ مہم کا مقصد نقد رقم پر انحصار کم کرنا، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا اور مالیاتی شمولیت میں اضافہ کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران حاصل ہونے والے مثبت نتائج مستقبل میں ڈیجیٹل بینکاری کے مزید فروغ کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بشکیک میں پاکستان کی سفارتی پیشرفت، محسن نقوی کی روس سمیت 5 ممالک کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں

بھارت میں ’کاکروچ یوتھ موومنٹ‘ کا احتجاجی آغاز، مودی حکومت کے خلاف دلی میں مظاہرہ

بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ، کورین سیاح کے سماجی تجربے نے ہلچل مچا دی، ویڈیو وائرل

عوامی مقامات پر مختصر لباس: فلک شبیر کے بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان 30 ارب ڈالر کا تاریخی اے آئی معاہدہ

ویڈیو

امریکا۔ایران کشیدگی میں شدت، ایران کے کویت اور بحرین پر میزائل حملے، خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ

گلگت بلتستان انتخابات: معذور ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچنے میں مشکلات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان، کیا محمود اچکزئی مائنس ہوگئے؟

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟