’حجاب کیوں اتارا‘، علیزہ سلطان کی بغیر حجاب ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تنقید

پیر 8 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیجیٹل کریئیٹر اور اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزہ سلطان ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں جب ان کی حالیہ ویڈیو میں انہیں حجاب کے بغیر دیکھا گیا جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا اور شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔

حال ہی میں سیدہ علیزہ سلطان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ حجاب کے بغیر نظر آئیں۔ ویڈیو میں انہیں اپنی دوست کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Aliza Sultan (@alizasultankhan)

سیدہ علیزہ سلطان کی بغیر حجاب ویڈیو نے بہت سے مداحوں کو حیران کر دیا، اور کئی افراد نے ان کے حجاب چھوڑنے کے فیصلے پر سوالات اٹھائے۔ ایک صارف نے لکھا ’کیا آپ نے حجاب پہننا شروع نہیں کیا تھا؟ اب بغیر حجاب کے پوسٹ کیوں کر رہی ہیں؟‘

 ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا ’میں بھی یہی سوچ رہا تھا یہ پہلی بار ہے کہ وہ بغیر حجاب کے نظر آئی ہیں‘۔ ایک کمنٹ میں لکھا گیا ’جو لوگ ان کی حمایت کر رہے ہیں وہ سمجھیں کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہو سکتا ہے لیکن حجاب کو ہلکے میں نہیں لینا چاہیے اسے شروع کرنا، پھر چھوڑ دینا اور پھر دوبارہ شروع کرنا درست نہیں‘۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا ’تو پھر میڈم کا حجاب آہستہ آہستہ غائب ہو گیا ہے۔ کیا ڈرامہ ہے‘۔ ایک اور نے لکھا ’میڈم کا حجاب کہاں چلا گیا؟‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب