‘شی تھریڈز’ منصوبہ، دیہی خواتین کو ٹیکسٹائل شعبے میں ہنرمند اور خودمختار بنانے کا اقدام

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت دیہی خواتین کو مالی طور پر بااختیار اور خودمختار بنانے کے لیے ‘شی تھریڈز’ منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جس کے لیے 310 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت خواتین کو ٹیکسٹائل سیکٹر میں تربیت، ماہانہ وظیفہ اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اب کام بھی ہوگا اور بچوں کی دیکھ بھال بھی : مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری اداروں میں جدید ڈے کیئر سنٹرز قائم

‘شی تھریڈز’ کے تحت صوبہ بھر کے دیہات سے 18 سے 45 سال عمر کی مڈل پاس خواتین اس پروگرام میں شامل ہو سکتی ہیں۔ منتخب خواتین کو ٹیکسٹائل شعبے کے 10 مختلف تربیتی کورسز کرائے جا رہے ہیں جبکہ تربیت کے دوران 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ اور ٹرانسپورٹ الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں ٹیکسٹائل ٹریننگ کورسز جاری ہیں۔ منصوبے کے تحت اب تک دو سال میں 2500 خواتین تربیت مکمل کر چکی ہیں، جن میں سے 773 خواتین کو تربیت مکمل کرتے ہی روزگار مل گیا۔

حکام کے مطابق اس وقت 1150 خواتین ٹیکسٹائل ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں جبکہ اگلے سال مزید 1350 خواتین کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

پروگرام میں انڈسٹریل سٹیچنگ مشین آپریٹر، فیبرک کوالٹی انسپکٹر، برک کٹنگ ایکسپرٹ، اپیریل پلاننگ اینڈ مرچنڈائزنگ، اپیریل سپروائزر، پیٹرن میکنگ اینڈ کٹنگ سمیت پیٹرن ڈرافٹنگ اینڈ گریڈنگ، کوالٹی کنٹرول، گارمنٹ فنشنگ، پیکر اور گارمنٹ ویکسنگ جیسے کورسز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ماحولیات کے عالمی دن پر مریم نواز کا پلاسٹک فری پنجاب اور شجرکاری کے عزم کا اعادہ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ‘ہر خاتون کو مالی طور پر خودمختار اور بااختیار بنانا ہمارا عزم ہے، ہنرمند عورت ایک قابل قدر قومی اثاثہ ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں تربیت یافتہ خواتین کے لیے روزگار کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔’

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کنگ چارلس سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے فلاحی سرگرمیوں پر میرا شکریہ ادا کیا، ماہرہ خان

پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک

لاہور چرس برآمدگی کیس: مجرم کی 11 سالہ سزا مکمل، عمر قید کے مساوی قرار

17 سال تک ایئر کینیڈا کی سینکڑوں پروازیں اڑانے والے پائلٹ کا لائسنس جعلی نکلا

صحافی اغوا کیس: امریکی عدالت نے اہم طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا سنادی

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟