چین کا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ حالات کو مزید بگاڑنے سے گریز کریں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان گزشتہ 3 ماہ سے جاری تنازع نے خلیجی ممالک اور پورے مشرقِ وسطیٰ کے خطے کو شدید متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے مشرقِ وسطیٰ جنگ پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

انہوں نے کہا کہ حقائق سے ثابت ہو چکا ہے کہ فوجی ذرائع مسائل کا حل نہیں ہوتے اور طاقت کا بے جا استعمال صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیتا ہے۔

لن جیان نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات ایک اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، ایسے وقت میں کسی بھی فریق کو فوجی تنازع کو دوبارہ بھڑکانے سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ خطے کے ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام اور تحفظ یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی کی وجہ سے چین کی برآمدات میں نمایاں سست روی

چینی ترجمان کے مطابق اختلافات اور تنازعات کو فوجی کارروائیوں یا طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، ایسے تصادم آمیز اقدامات روکیں جو کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں، اور سیاسی و سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کی کوشش کریں۔

چین نے مزید کہا کہ تمام فریق مل کر حالات کو ٹھنڈا کرنے، کشیدگی میں کمی لانے اور خطے میں جامع اور دیرپا جنگ بندی کے جلد قیام کے لیے عملی اقدامات کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

’پاکستان آرمی کسی ایک صوبے کی نہیں، شہدا کے لہو سے بنی پوری قوم کی فوج ‘

افغان سرزمین سے دہشتگردی کا سلسلہ جاری، پاکستان نے طالبان کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر 4.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟