مشرق وسطیٰ کشیدگی کی وجہ سے چین کی برآمدات میں نمایاں سست روی

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی برآمدات میں مارچ کے دوران صرف 2.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ دو ماہ کے مقابلے میں نمایاں سست روی ظاہر کرتا ہے، جبکہ ایران جنگ کے باعث عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے۔

چین کے کسٹمز ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں برآمدات کی شرح ماہرین کے اندازوں سے کم رہی۔ اس سے قبل جنوری اور فروری میں برآمدات میں 21.8 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: مشرق وسطیٰ جنگ عالمی معیشت کے لیے خطرہ، شرحِ نمو اور مہنگائی پر شدید اثرات متوقع، سربراہ ورلڈ ورلڈ بینک

دوسری جانب درآمدات میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی اور مارچ میں یہ 27.8 فیصد تک پہنچ گئیں، جبکہ سال کے ابتدائی دو ماہ میں یہ شرح 19.8 فیصد تھی۔

ماہرین کے مطابق 2026 کے آغاز میں چین کی برآمدات کو ٹیکنالوجی سے متعلق مصنوعات، خصوصاً سیمی کنڈکٹرز کی عالمی طلب اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے رجحان نے سہارا دیا۔ تاہم ایران جنگ کے طویل ہونے سے توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور عالمی طلب متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جو چین کی برآمدات پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ مہینوں میں چین کی تجارتی کارکردگی مزید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم