عبدالرزاق ترکئی کی عیادت، ’حقیقی ہیرو قوم کا فخر ہیں‘، وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے نوجوان عبدالرزاق ترکئی کے گھر جا کر ان کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عبدالرزاق ترکئی وہ نوجوان ہیں جنہوں نے جرات، غیرت اور انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جان بھی چلی جاتی تو افسوس نہ ہوتا، لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کو بچانے والے عبدالرزاق کی داستان

وزیرداخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی جان بچانے والا نوجوان عبدالرزاق قوم کا حقیقی ہیرو ہے۔ ان کے مطابق وہ نوجوان جنہوں نے اپنی ماں اور بہن کی زندگی بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالی، وہ ملک و قوم کا فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جو خود کو بچانے کے لیے خواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال کریں، وہ کسی صورت ہیرو کہلانے کے مستحق نہیں ہو سکتے۔ اصل بہادری وہ ہے جو اپنے اہل خانہ اور خواتین کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کے جذبے سے ظاہر ہو۔

میر ضیاء اللہ لانگو نے مزید کہا کہ عبدالرزاق نے اپنی ماں اور بہنوں کی عزت و جان کے تحفظ کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کر قابلِ تقلید مثال قائم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے لیے ملزم نے رشتہ بھیجا تھا؟ والد نے حقیقت بتادی

انہوں نے کہا کہ اصل بہادر نوجوان وہ ہیں جو اپنے خاندان اور خواتین کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کو تیار رہتے ہیں، اور ایسے کردار ہی معاشرے کے لیے امید اور فخر کا باعث بنتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں