شکل و صورت پر تنقید کا سامنا؟ صنم سعید کا ناقدین کو کرارا جواب

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر کے دوران سوشل میڈیا پر بہت کم ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تاہم جو تنقید ہوئی وہ زیادہ تر ان کی شکل و صورت سے متعلق تھی۔

حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صنم سعید نے کہا کہ بعض افراد انہیں ’کوجی‘ کہہ کر مخاطب کرتے تھے لیکن وہ اس قسم کے تبصروں کو سنجیدگی سے نہیں لیتیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ان کی شکل و صورت پر تنقید کرتا ہے تو درحقیقت وہ ان پر نہیں بلکہ ان کے خالق پر تبصرہ کر رہا ہوتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اسی صورت میں پیدا کیا ہے۔

پروگرام کے میزبان نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان میں گورا رنگ اور مخصوص خدوخال کو خوبصورتی کا معیار سمجھا جاتا ہے جبکہ عالمی سطح پر گندمی اور سانولی رنگت کو بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صنم سعید کانز میں مرکزِ نگاہ بن گئیں، سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا؟

اس پر صنم سعید نے کہا کہ ان کے چہرے کے نقوش روایتی پاکستانی خواتین سے مشابہت رکھتے ہیں اور انہیں اکثر لوگ مختلف پاکستانی لڑکیوں کی مثالیں دے کر اپنی مماثلت کا اظہار کرتے ہیں۔

صنم سعید کا شمار پاکستان کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp