جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو شمالی کوریا میں ڈرون بھیجنے پر 30 سال قید کی سزا

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو شمالی کوریا میں فوجی ڈرون بھیجنے کے جرم میں 30 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ استغاثہ کے مطابق ڈرون پروازوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھا کر 2024 میں مارشل لا کے نفاذ کے لیے جواز پیدا کرنا تھا۔

مزید پڑھیں:شی جن پنگ کا شمالی کوریا میں پرتپاک استقبال، ’ناقابلِ شکست دوستی‘ کا اعلان

عدالت نے قرار دیا کہ اس اقدام سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچا۔ یون سک یول نے الزامات کی تردید کی ہے، جبکہ ان کے وکلا کا کہنا ہے کہ ڈرون آپریشن مارشل لا سے متعلق نہیں تھا بلکہ شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیوں کا جواب تھا۔

مزید پڑھیں:جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کے ساتھ محاذ آرائی کے بجائے ’پرامن بقائے باہمی‘ پر توجہ

اس سے قبل یون سک یول کو مارشل لا کی کوشش سے متعلق بغاوت کے مقدمے میں عمر قید کی سزا بھی سنائی جا چکی ہے۔ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp