قومی اقتصادی سروے 26-2025 کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ 9 ہزار سے بڑھ گئی ہے، جس کے ساتھ آبادی میں مسلسل اضافے کے سماجی و معاشی اثرات بھی نمایاں ہو رہے ہیں۔
Pakistan Economic Survey 26-2025.
POPULATION, LABOUR FORCE AND EMPLOYMENT.#Pakistan@awaisReporter pic.twitter.com/GHwbItyi3F— Media Talk (@mediatalk922) June 11, 2026
سروے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مردوں کی تعداد 12 کروڑ 95 لاکھ 40 ہزار جبکہ خواتین کی تعداد 12 کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: معاشی بحالی کے باوجود پاکستان میں غربت کی شرح 28.9 فیصد تک پہنچ گئی، اقتصادی سروے
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مردوں اور خواتین کی تعداد میں فرق کم ہو کر قریباً 71 لاکھ رہ گیا ہے، جو ماضی کے مقابلے میں صنفی تناسب میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔














