مشکل وقت میں ریاست بچانے کا فیصلہ، تاریخ وزیراعظم شہباز شریف کے کردار کو یاد رکھے گی، عطا تارڑ

اتوار 14 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات میں حکومت سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ریاست کو بچانے کے عزم کا اظہار کیا، جسے تاریخ یاد رکھے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ایسے وقت میں اقتدار سنبھالا جب ملک کو شدید معاشی چیلنجز کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اس اقدام کو یاد رکھے گی جب وزیراعظم شہباز شریف نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ ریاست کو بچانا اولین ترجیح ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے مشکل حالات میں معاشی استحکام کے لیے اقدامات کیے۔

یہ بھی پڑھیں:گرین جرنلزم ماحولیاتی شعور اور کلائمیٹ جسٹس کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہے، عطا تارڑ

عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن میں بھی میثاق جمہوریت کی بات کی اور اقتدار میں آنے کے بعد بھی اسی سوچ کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے اپوزیشن ارکان کی جانب سے دی گئی تجاویز کو بھی سراہا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی استحکام فوری طور پر حاصل نہیں ہوتا، تاہم آج ملک میں میکرو اکنامک استحکام آیا ہے جسے تسلیم کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہتی تو معیشت کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔

انہوں نے ایف بی آر میں اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نظام میں بہتری کے اقدامات کیے گئے، شوگر انڈسٹری سے 60 ارب روپے وصول کیے گئے جبکہ گزشتہ سال ایف بی آر نے 800 ارب روپے کی ریکوری کی۔ انہوں نے کہا کہ کسٹمز کلیئرنس کے عمل کو بھی فیس لیس نظام کے ذریعے بہتر بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیخلاف وہ عناصر مہم چلا رہے ہیں جنہیں قیام امن میں ہمارا کردارتسلیم نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

عطا تارڑ نے کہا کہ بجٹ میں غریب طبقے پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا گیا، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا گیا جبکہ ہاؤسنگ سیکٹر اور ایکسپورٹرز کے لیے بھی اقدامات کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں سے مشاورت کے بعد بجٹ تیار کیا گیا، معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور پاکستان عالمی سطح پر امن کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بجٹ پر تنقید اپوزیشن کا حق ہے، تاہم مثبت اقدامات کی تعریف بھی ہونی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیودہشت گردوں کے لیے اب کوئی رعایت نہیں، یا ہتھیار ڈالیں یا آپریشن کا سامنا کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر

فواد خان کے نئے روپ نے سب کو چونکا دیا، مداحوں نے کاسمیٹک پروسیجرز پر سوال اٹھا دیے

افغانستان: طالبان فوجی سربراہ کی رہائش گاہ نشانہ بن گئی

پنجاب اسمبلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی کی اپیل 3 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘