لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار ہیٹرک اسکور کی اور دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا کو الجزائر کے خلاف 3-0 سے کامیابی دلا دی۔
فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا نے اپنے سفر کا آغاز شاندار فتح کے ساتھ کیا، جہاں لیونل میسی کی شاندار ہیٹرک نے الجزائر کو شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ:سویڈن کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد تیونس کا بڑا فیصلہ، کوچ فارغ
میسی نے اپنے ریکارڈ چھٹے ورلڈ کپ میں شرکت کو یادگار بناتے ہوئے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار 3 گول اسکور کیے۔ اس کامیابی کے ساتھ میسی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔
امریکا کے شہر کنساس سٹی میں کھیلے گئے میچ میں میسی نے 8ویں منٹ میں ہی ارجنٹینا کو برتری دلانے کی کوشش کی، لیکن گول آف سائیڈ قرار دے دیا گیا۔ تاہم ارجنٹائن کے کپتان زیادہ دیر تک ناکام نہ رہے۔
Meet the goalkeeper Messi scored a World Cup hat-trick against. pic.twitter.com/kYPisj0fbv
— Troll Football Media (@TrollFootball2) June 17, 2026
میچ کے پہلے ہاف میں میسی نے اپنی روایتی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی کھلاڑیوں کو چکمہ دیا اور خطرناک شاٹ کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ الجزائر کے گول کیپر لوکا زیدان، جو فرانس کے سابق عالمی چیمپئن زین الدین زیدان کے بیٹے ہیں، اس شاٹ کو روکنے میں ناکام رہے۔
دوسرے ہاف میں 60ویں منٹ پر میسی نے ایک اور گول کرکے ارجنٹینا کی برتری دگنی کردی۔ یہ گول الیکسس میک ایلسٹر کے شاٹ کے بعد گول کیپر سے واپس آنے والی گیند پر کیا گیا۔

میسی کی شاندار کارکردگی کا سب سے یادگار لمحہ 76ویں منٹ میں آیا، جب انہوں نے باکس کے باہر سے زبردست نشانہ لگاتے ہوئے تیسرا گول اسکور کیا۔ اس گول کے ساتھ میسی کے ورلڈ کپ گولز کی تعداد 16 ہوگئی اور وہ جرمنی کے سابق کھلاڑی میروسلاف کلوزے کے برابر آگئے۔
میچ کے اختتام سے چند منٹ قبل میسی کو میدان سے باہر بلایا گیا تو شائقین نے کھڑے ہوکر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
Incase you missed it.
Here is Messi hattrick against Argentina.
Scored 4 goals
3 counted.Greatest of all time pic.twitter.com/n5zBRxrO9W
— Dan (@001Oxygen) June 17, 2026
الجزائر کو میچ کے آغاز میں گول کرنے کا موقع ملا تھا، لیکن اس کا گول بھی آف سائیڈ قرار پایا۔ اس کے بعد افریقی ٹیم ارجنٹینا کے دباؤ کا مقابلہ نہ کرسکی۔
ارجنٹینا نے قطر 2022 میں پہلے میچ میں شکست کے بعد اس بار ورلڈ کپ مہم کا بہترین آغاز کیا ہے۔ میسی کا یہ 200واں بین الاقوامی میچ بھی تھا، جس نے ان کی تاریخی حیثیت کو مزید مضبوط کردیا۔ اب ارجنٹینا کا اگلا مقابلہ آسٹریا کے خلاف ہوگا۔













