اے آئی کمالات: ایمیزون و دیگر بارانی جنگلات اب جائے بغیر بھی دیکھے اور محسوس کیے جاسکتے ہیں

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے شہر لاس اینجلس میں مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر مبنی ایک منفرد عجائب گھر قائم کیا گیا ہے جہاں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گھنے بارانی جنگلات (رین فاریسٹ) کے مناظر، آوازیں اور خوشبو کو ایک ہی جگہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کی جانب سے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے خوبصورت اقدام

ڈیٹا لینڈ نامی اس میوزیم کی افتتاحی نمائش ’مشین ڈریمز: رین فاریسٹ‘ کے عنوان سے پیش کی گئی ہے جسے معروف ڈیجیٹل آرٹسٹ رفیق انادول اور افسن ارکیلیچ نے تخلیق کیا ہے۔ اس منصوبے میں ایک کروڑ سے زائد لائنز پر مشتمل کمپیوٹر کوڈ اور ڈیڑھ ارب پکسلز پر مبنی بصری نظام استعمال کیا گیا ہے۔

رفیق انادول کے مطابق انہیں یہ خیال برازیل کے ایمیزون کے جنگلات کے دورے کے بعد آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہر شخص کو رین فاریسٹ دیکھنے کی خواہش ہوتی ہے لیکن ضروری نہیں کہ سب وہاں جائیں اس لیے انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ جنگل ہی لوگوں کے پاس لے آیا جائے تاکہ وہ فطرت سے جڑ سکیں اور اس کی اہمیت کو محسوس کر سکیں۔

نمائش کے دوران زائرین کی حرکات، دل کی دھڑکن، جسمانی درجہ حرارت اور جذبات کو جدید سینسرز کے ذریعے ریکارڈ کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے انہیں طبی معیار کی اسمارٹ گھڑی نما ڈیوائس پہنائی جاتی ہے جبکہ ایک پورٹیبل خوشبو پھیلانے والا آلہ بھی دیا جاتا ہے تاکہ وہ جنگل کی خوشبو بھی محسوس کر سکیں۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب : جزائر فرسان میں سیاحتی سرگرمیاں عروج پر، مینگروو جنگلات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

مصنوعی ذہانت اربوں تصاویر اور ڈیٹا پوائنٹس کی مدد سے ہر لمحہ بدلنے والا تجربہ تخلیق کرتی ہے جس کی وجہ سے ہر آنے والے شخص کا مشاہدہ گزشتہ فرد سے مختلف ہوتا ہے۔

افسن ارکیلیچ کے مطابق یہ نظام گویا ’خواب دیکھتا‘ ہے کیونکہ جیسے جیسے اسے نیا ڈیٹا ملتا ہے ویسے ویسے وہ اپنی کہانی اور بصری منظرنامے کو مسلسل تبدیل کرتا رہتا ہے۔ ان کے بقول یہ سائنسی عمل سے زیادہ ایک تخلیقی اور شاعرانہ انداز میں حقیقت کو دوبارہ تشکیل دینے کی کوشش ہے۔

نمائش کے اختتام پر زائرین مصنوعی ذہانت کی تخلیق کردہ منفرد ذائقوں والی چاکلیٹس چکھ سکتے ہیں جبکہ اپنی شرکت کی یادگار کے طور پر اے آئی کے تیار کردہ ڈیزائن والے ٹی شرٹس اور پینٹنگز بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ناسا کا دلچسپ ٹول: جنگلات، پہاڑوں پر اپنا نام لکھا دیکھیں

رفیق انادول کا کہنا ہے کہ اس تجربے کی خوبصورتی یہی ہے کہ مصنوعی ذہانت ہر وزیٹر کے جانے کے بعد اسے بھول جاتی ہے اور اگلے شخص کے لیے بالکل نیا اور منفرد تجربہ تخلیق کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ازبکستان کی پاکستان کو مبارکباد، سفارتی کردار اور امن کوششوں کو سراہا

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کی اہم بیٹھک، اسحاق ڈار قاہرہ روانہ

امریکا اور قطر کا ایران کے منجمد اربوں ڈالر جاری کرنے پر غور، 6 ارب ڈالر کی ابتدائی رقم تک رسائی کا امکان

بجٹ پائیدار معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے کی بنیاد بنے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

فیفا ورلڈ کپ: 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے والی پیراگوئے نے ترکیہ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘