اقوام متحدہ کا اعلیٰ ترین پبلک سروس ایوارڈ سعودی عرب کے نام، مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی کامیابی

منگل 23 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوامِ متحدہ نے سعودی عرب کو سرکاری خدمات میں جدت اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں 2026 کا اقوام متحدہ پبلک سروس ایوارڈ عطا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ اعزاز سعودی ڈیٹا ومصنوعی ذہانت اتھارٹی (ایس ڈی اے آئی اے) کے تحت قائم نیشنل ڈیٹا بینک اور استشراف پلیٹ فارم کو دیا گیا ہے، جنہوں نے عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا تاریخی سنگِ میل: مصنوعی ذہانت سے لیس پہلا لیپ ٹاپ متعارف

اقوام متحدہ کے مطابق اس سال ایوارڈ کے لیے دنیا کے 62 ممالک سے 700 سے زیادہ منصوبے مقابلے میں شریک ہوئے، تاہم سعودی عرب کے دونوں قومی منصوبے جدت، مؤثریت اور عوامی خدمات کی بہتری کے میدان میں نمایاں رہے۔

اقوام متحدہ کا پبلک سروس ایوارڈ سرکاری شعبے میں عمدہ کارکردگی اور اختراعی اقدامات کے لیے دیا جانے والا عالمی ادارے کا سب سے بڑا اعزاز تصور کیا جاتا ہے۔

یہ ایوارڈ ان حکومتی منصوبوں کو دیا جاتا ہے جو عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے، ادارہ جاتی کارکردگی بڑھانے اور فیصلہ سازی کے نظام کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کریں۔

یہ کامیابی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی عرب نے 2026 کو’مصنوعی ذہانت کا سال‘ قرار دے رکھا ہے اور مملکت ڈیٹا اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں عالمی قیادت کے حصول کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

سعودی حکام کے مطابق یہ اعزاز ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی اور وژن کا مظہر ہے، جن کی قیادت میں مملکت ڈیجیٹل تبدیلی، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا پر مبنی معیشت کے فروغ کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے۔

نیشنل ڈیٹا بینک مختلف سرکاری اداروں کے درمیان معیاری اور محفوظ ڈیٹا شیئرنگ کو یقینی بناتا ہے، جس سے ڈیجیٹل خدمات کی کارکردگی، شفافیت اور فیصلہ سازی کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

دوسری جانب استشراف پلیٹ فارم مصنوعی ذہانت اور جدید ڈیٹا تجزیے کے ذریعے مستقبل کے رجحانات اور ممکنہ چیلنجز کی پیش گوئی کرتا ہے، جس سے حکومتی اداروں کو مؤثر منصوبہ بندی، بہتر پالیسی سازی اور بروقت فیصلوں میں مدد ملتی ہے۔

سعودی ڈیٹا و مصنوعی ذہانت اتھارٹی کو یہ عالمی اعزاز 25 جون کو جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں منعقد ہونے والے اقوامِ متحدہ پبلک سروس فورم کی افتتاحی تقریب میں باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب  اے آئی ڈاکٹر کلینک کھولنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

اس کامیابی کو سعودی عرب کے لیے ڈیٹا، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل گورننس کے شعبوں میں ایک اہم بین الاقوامی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو مملکت کے وژن 2030 کے تحت ٹیکنالوجی پر مبنی ترقیاتی سفر کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ اور امریکا پر عالمی اعتماد میں ریکارڈ کمی، نئی سروے رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مستقبل کی جنگیں نئی حکمت عملیوں کی متقاضی ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

’70 لاکھ کا نقصان ہوگیا، قرضوں تلے دب گئے ہیں‘، اسلام آباد اتوار بازار میں آتشزدگی پر متاثرہ دکاندار رو پڑا

سیاسی جماعتیں ماضی کی غلطیوں کا جائزہ لیں، مکالمے اور میثاقِ جمہوریت کی روح کو بحال کرنا ہوگا، خواجہ آصف

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا