جنوبی ایشیا: غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ممالک میں بھارت پہلے نمبر پر

پیر 29 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی ایشیا کے بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبے 8 ممالک میں بھارت پہلے نمبر پر ہے۔

2026 کی رپورٹ کے مطابق بھارت پر مجموعی بیرونی قرضہ 765 ارب ڈالر ہے، جبکہ فی شہری قرضہ 535 ڈالر بنتا ہے۔

پاکستان 138 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ فی پاکستانی شہری پر اوسطاً 530 ڈالر قرض ہے۔

فہرست میں بنگلا دیش تیسرے نمبر پر ہے، جس پر 102 ارب ڈالر کا بیرونی قرض ہے، جبکہ فی شہری قرض 590 ڈالر بنتا ہے۔

سری لنکا چوتھے نمبر پر ہے، جہاں مجموعی بیرونی قرضہ 57 ارب ڈالر اور فی شہری قرض 2 ہزار 590 ڈالر ہے۔

نیپال 11 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، جبکہ وہاں فی شہری قرض 370 ڈالر ہے۔

بھوٹان پر مجموعی بیرونی قرضہ 3.5 ارب ڈالر ہے، تاہم کم آبادی کے باعث فی شہری قرض 4 ہزار 400 ڈالر تک پہنچ جاتا ہے۔

مالدیپ پر مجموعی بیرونی قرضہ 4 ارب ڈالر ہے، لیکن فی شہری قرض سب سے زیادہ، یعنی 7 ہزار 500 ڈالر ہے۔

افغانستان اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے، جہاں مجموعی بیرونی قرضہ 2.5 ارب ڈالر ہے، جبکہ فی افغان شہری قرض 60 ڈالر بنتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp