جرمنی میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، ملزم گرفتار

پیر 29 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جرمنی کے شمالی شہر شٹاڈے میں واقع نوجوانوں کی فلاحی رہائشی سہولت میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

جرمن پولیس کے مطابق واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں مبینہ حملہ آور بھی شامل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں فائرنگ، 7 افراد ہلاک

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ فی الحال عوام کو کسی مزید خطرے کا سامنا نہیں ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک مرد اور ایک خاتون فائرنگ کے بعد گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم پولیس نے انہیں راستے میں روک کر حراست میں لے لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Al Mayadeen English (@arenas.tv)

جرمن میڈیا کے مطابق یہ ادارہ نوجوان ماؤں اور ان کے بچوں کے لیے رہائشی سہولت فراہم کرتا ہے، جہاں کم عمر اور ضرورت مند ماؤں کی دیکھ بھال اور معاونت کی جاتی ہے۔

تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں رہائشی افراد شامل ہیں یا ادارے کا عملہ۔

واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں، فرانزک ماہرین اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شہریوں کو وہاں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 62 فلسطینی شہید، زیادہ تر امداد کے متلاشی تھے

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں۔ حکام نے حملے کے محرکات یا متاثرین کی شناخت کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

تقریباً 50 ہزار آبادی پر مشتمل شٹاڈے شہر، جو ہیمبرگ سے تقریباً 40 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے، میں اس نوعیت کے واقعات بہت کم پیش آتے ہیں۔ جرمنی میں اسلحے سے متعلق قوانین سخت ہیں، اسی لیے اجتماعی فائرنگ کے واقعات دیگر کئی ممالک کے مقابلے میں نسبتاً نایاب سمجھے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ کمیٹی نے ایف بی آر سے تمباکو پر ٹیکس وصولیوں کا 20سالہ ریکارڈ طلب کرلیا

حج انتظامات ڈیجیٹل دور میں داخل، 8 دن میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد عازمینِ حج گھر بیٹھے رجسٹرڈ

رچرڈ بینیٹ دہشتگردی کو فروغ دینے والے افغان طالبان کا بیانیہ آگے بڑھانے لگے، اقوام متحدہ کی رپورٹس نظر انداز

فنانس ایکٹ 27-2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری، نئے بجٹ پر عملدرآمد یکم جولائی سے شروع ہوگا

جنگ کے ملبے سے موسیقی تک، غزہ میں عود سازوں کو نئی زندگی دینے والا ہنرمند

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں