افغانستان سے بھیجے گئے 4 ڈرونز تباہ، پاکستان نے طالبان کو خبردار کر دیا

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت نے دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی کے تسلسل میں 30 جون کو بلوچستان کی سرحد پار 4 ابتدائی نوعیت کے ڈرون پاکستان بھیجے، تاہم پاک فضائی دفاعی نظام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرون کامیابی سے تباہ کر دیے۔ فوج نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت یا سرحد پار اشتعال انگیزی کا آپریشن “غضبُ الحق” کے تحت فوری، فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 30 جون کو افغان طالبان حکومت نے بلوچستان کی سرحد کے پار چار ابتدائی نوعیت (Rudimentary) کے ڈرون پاکستان کی حدود کی جانب بھیجے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام افغان طالبان کی جانب سے اپنے زیرِ کنٹرول علاقوں میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی اور معاونت کا حصہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے مضبوط فضائی دفاعی نظام نے ان دشمن ڈرونز کی بروقت نشاندہی کر لی، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے اعلیٰ درجے کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدید دفاعی نظام کے ذریعے چاروں ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔ بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث دشمن کا مذموم منصوبہ مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا۔

فوج کے ترجمان نے کہا کہ افغان طالبان حکومت کے ایسے اقدامات کا مقصد اپنی سخت گیر پالیسیوں کے باعث مشکلات کا شکار افغان عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ افغان طالبان کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ان کا غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل افغان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق: پاکستانی فورسز نے طالبان رجیم کے 274 اہلکار ہلاک اور 400 زخمی کیے، ہمارے 12 سپوت شہید ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے زور دیا کہ افغان طالبان بے بنیاد پروپیگنڈے اور نمائشی اقدامات کے بجائے دہشتگردی کی سرپرستی ترک کریں اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل کریں۔ بیان میں خبردار کیا گیا کہ اگر افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری رکھا تو انہیں ایسا مؤثر جواب دیا جائے گا جس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادرِ وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے مکمل طور پر چوکس اور ہر وقت تیار ہیں، اور پاکستان کی خودمختاری یا عوام کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی ہر سرحد پار مہم جوئی کا  فوری، فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جاتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بیٹ مین‘ میکسیکو میں: چوروں کو ڈھونڈ کر کھمبے سے باندھ دینا اس کا مشغلہ، پولیس پیچھے لگ گئی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

ٹاٹا ڈیٹا لیک: آئی فون 18 پرو کی خفیہ تفصیلات آن لائن منظرِ عام پر آگئیں

ٹیوشن سینٹر سانحہ: ذمہ داروں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی، مریم نواز کا دوٹوک اعلان

ناسا کا خلائی دوربین کو بچانے کے لیے روبوٹک مشن، لانچنگ خراب موسم کے باعث مؤخر

ویڈیو

مودی کی آبی جارحیت پر پاکستان کا ایک بار پھر سخت ردعمل

لیاری کا جنون اور فٹ بال ورلڈ کپ، ’منی برازیل‘ اپنی ٹیم کو کیسے سپورٹ کر رہا ہے؟

سندھ طاس معاہدہ برقرار رہے گا، کیونکہ یہی خطے میں امن، استحکام اور آبی تعاون کی بنیاد ہے، عطا اللہ تارڑ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن