ٹاٹا ڈیٹا لیک: آئی فون 18 پرو کی خفیہ تفصیلات آن لائن منظرِ عام پر آگئیں

منگل 30 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل کے آنے والے فلیگ شپ اسمارٹ فون ‘آئی فون 18 پرو’ کے باقاعدہ لانچ سے قبل ایک بڑا ڈیٹا لیک سامنے آیا ہے جس نے کمپنی کی سپلائی چین اور خفیہ معلومات کو منظرِ عام پر لادیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ورلڈ لیکس نامی ایک رینسم ویئر گروپ نے ایپل کے بھارتی مینوفیکچرنگ پارٹنر ‘ٹاٹا الیکٹرانکس’ کی 2 لاکھ سے زائد حساس اور خفیہ فائلیں چوری کر کے آن لائن شائع کر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 27 کے ممکنہ فیچرز سامنے آگئے، اے آئی پر توجہ مرکوز

اس ڈیٹا لیک کو چین سے باہر ایپل کی سپلائی چین کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس میں مینوفیکچرنگ سے جڑے سپلائرز کی فہرستیں، اندرونی پرزہ جات کے نقشے، پروڈکشن فائلز اور فون کی مبینہ تصاویر شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان دستاویزات میں آئی فون 18 پرو کے کیمرہ ماڈیولز، بیٹری کے پرزے، ڈسپلے اسمبلی اور لاجک بورڈ پر لگنے والی چپس کی انتہائی حساس تفصیلات بھی آشکار ہو گئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tom’s Guide (@tomsguide)

ایپل کی جانب سے عام طور پر ستمبر کے مہینے میں اپنی نئی آئی فون سیریز متعارف کرائی جاتی ہے اور توقع ہے کہ ‘آئی فون 18 سیریز’ بھی ستمبر 2026 میں پیش کر دی جائے گی۔ اس بار کمپنی کی جانب سے 4 نئے ماڈلز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جن میں آئی فون 18، آئی فون 18 ایئر، آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے آئی فون 18 اور آئی فون 18ای  کے ماڈلز میں 9جی بی ریم شامل کیے جانے کا امکان

جبکہ یہ افواہیں بھی گرم ہیں کہ ایپل اپنا پہلا فولڈ ایبل فون ‘آئی فون 18 فولڈ’ بھی اسی دوران یا اس کے کچھ عرصے بعد پیش کر سکتا ہے۔ چوری شدہ ڈیٹا کے مطابق آئی فون 18 پرو میں نئی ‘اے 20 پرو’ پروسیسر چپ استعمال کی جائے گی جو پہلے سے کہیں زیادہ تیز رفتار کارکردگی، بہتر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) خصوصیات اور بیٹری کی بچت کو ممکن بنائے گی۔

لیک ہونے والی معلومات کے مطابق آئی فون 18 پرو میں 6.3 انچ کا اولیڈ ڈسپلے، انتہائی باریک بیزلز، تیز ترین وائرڈ اور میگ سیف چارجنگ کے ساتھ ساتھ پہلے سے بڑے کیمرہ سینسرز اور جدید کمپیوٹیشنل فوٹوگرافی جیسے فیچرز شامل کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 18 سے متعلق خریداروں کے لیے ایک ساتھ اچھی اور بری خبر

قیمتوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئی فون 18 کی ابتدائی قیمت 899 ڈالرز، آئی فون 18 ایئر کی 999 ڈالرز، آئی فون 18 پرو کی 1,199 ڈالرز اور آئی فون 18 پرو میکس کی قیمت 1,399 ڈالرز سے شروع ہو سکتی ہے، تاہم حتمی قیمتوں کا تعین ٹیکسز اور امپورٹ ڈیوٹیز کے حساب سے ہر خطے میں مختلف ہوگا۔

ایپل کی جانب سے ہمیشہ اپنی مینوفیکچرنگ حکمتِ عملی اور سپلائی چین کی معلومات کو انتہائی خفیہ رکھا جاتا ہے کیونکہ ان تفصیلات سے حریف کمپنیوں کو اہم کاروباری فائدے مل سکتے ہیں، تاہم ٹاٹا الیکٹرانکس کے اس سیکیورٹی بریک ڈاؤن پر ایپل نے تاحال کوئی باقاعدہ ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان سے بھیجے گئے 4 ڈرونز تباہ، پاکستان نے طالبان کو خبردار کر دیا

’بیٹ مین‘ میکسیکو میں: چوروں کو ڈھونڈ کر کھمبے سے باندھ دینا اس کا مشغلہ، پولیس پیچھے لگ گئی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

ٹیوشن سینٹر سانحہ: ذمہ داروں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی، مریم نواز کا دوٹوک اعلان

ناسا کا خلائی دوربین کو بچانے کے لیے روبوٹک مشن، لانچنگ خراب موسم کے باعث مؤخر

ویڈیو

مودی کی آبی جارحیت پر پاکستان کا ایک بار پھر سخت ردعمل

لیاری کا جنون اور فٹ بال ورلڈ کپ، ’منی برازیل‘ اپنی ٹیم کو کیسے سپورٹ کر رہا ہے؟

سندھ طاس معاہدہ برقرار رہے گا، کیونکہ یہی خطے میں امن، استحکام اور آبی تعاون کی بنیاد ہے، عطا اللہ تارڑ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن