بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، سینیئر سفارتکار جوہر سلیم

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق سینیئر سفارتکار ایمبیسیڈر جوہر سلیم نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل قرار دینا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے کیونکہ اس معاہدے میں اسے معطل کرنے کی کوئی شق موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو اس معاملے پر دبا نہیں سکتا اور اسے بالآخر سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد کرنا ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل یا ختم نہیں کیا جا سکتا، حنا ربانی کھر

وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایمبیسیڈر جوہر سلیم نے کہا کہ سنہ 1960 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی قانونی معاہدہ ہے جس پر اس وقت کے پاکستانی صدر اور بھارتی وزیراعظم نے دستخط کیے تھے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان پانی کی تقسیم کا ایک مستقل اور تسلیم شدہ نظام فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ مؤقف کہ اس نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا ہے سراسر غیر قانونی ہے کیونکہ معاہدے کے متن میں ایسی کوئی شق موجود نہیں جو کسی فریق کو اسے یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی اجازت دیتی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر برقرار ہے اور اس کی قانونی حیثیت آج بھی برقرار ہے۔

ایمبیسیڈر جوہر سلیم نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر پاکستان کی پوری سیاسی قیادت یک زبان ہے اور اس حوالے سے ملک کے اندر کسی قسم کا اختلاف موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کا مؤقف سننا پڑے گا اور وہ پاکستان کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی آبی قوانین کے تحت چاہے کوئی ملک دریاؤں کے بالائی حصے (اپر ریپیرین) میں واقع ہو یا زیریں حصے (لوئر ریپیرین) میں دونوں کے حقوق تسلیم شدہ ہیں اور تمام فریقوں کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنا ہوتی ہے۔

عالمی معاہدوں سے انحراف بھارت کی سفارتی تنہائی کا سبب بن رہا ہے

ایمبیسیڈر جوہر سلیم نے کہا کہ بھارت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے فرار حاصل نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھارت کے اقدامات کا مشاہدہ کر رہی ہے اور اسی وجہ سے بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے: سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا، پانی کو ہتھیار بنانا بین الاقوامی قانون کے منافی ہے، بین الاقوامی سیمینار

انہوں نے کہا کہ آبادی کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہونے اور دنیا کی چوتھی بڑی معیشت ہونے کے باوجود بھارت کی تزویراتی اہمیت کم ہوتی جا رہی ہے جبکہ پاکستان کو عالمی سطح پر ایک ذمہ دار ریاست، امن کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنے والے ملک اور ایک اہم تزویراتی کھلاڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کا احترام کرنے والا ملک ہے جبکہ بھارت کو بھی یہی طرز عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ وہ یکطرفہ طور پر بین الاقوامی معاہدوں کو ختم کر سکتا ہے تو ایسا ممکن نہیں ہوگا اور پاکستان اسے ایسا نہیں کرنے دے گا۔

پاکستان کے پاس قانونی، سفارتی اور دیگر تمام آپشنز موجود ہیں

ایمبیسیڈر جوہر سلیم نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان کے حصے کے پانی کو کم کرنے یا روکنے کی کوشش کرتا ہے تو پاکستان کے پاس قانونی، سفارتی اور دیگر تمام آپشنز موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ ناکام ہوا تو دنیا کا کوئی بین الاقوامی معاہدہ محفوظ نہیں رہے گا، مصدق ملک

انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال پاکستان کی ترجیح نہیں اور یہ صرف آخری آپشن ہو سکتا ہے، تاہم پاکستان پہلے ہی اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ بین الاقوامی فورمز سے رجوع کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہے معاملہ بین الاقوامی عدالت انصاف کا ہو یا ثالثی عدالتوں کا، مختلف مواقع پر پاکستان کے مؤقف کو قانونی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ اسی طرح سفارتی محاذ پر بھی پاکستان نے دنیا بھر کے دارالحکومتوں اور بین الاقوامی میڈیا میں اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا ہے۔

ٹریک 2 ڈائیلاگ میں بھی سندھ طاس معاہدے کی اہمیت اجاگر ہوئی

سری لنکا میں حال ہی میں منعقد ہونے والے ٹریک 2 ڈائیلاگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایمبیسیڈر جوہر سلیم نے کہا کہ ایسے فورمز میں سابق سفارتکار، سابق اعلیٰ حکومتی عہدیدار اور پالیسی ماہرین شریک ہوتے ہیں جو مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرکے پالیسی ساز اداروں کو تجاویز پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ طاس معاہدہ صرف پانی کا نہیں، عالمی امن اور سلامتی کا معاملہ بن گیا

انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ٹریک 2 ڈائیلاگ میں ہونے والی بات چیت سے بھارت کو بھی یہ احساس ہوا ہوگا کہ سندھ طاس معاہدے کے تقدس اور اس کی قانونی حیثیت کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

سیاسی جماعتیں ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں، عوام کو آزادانہ حقِ رائے دہی کا موقع ملنا چاہیے، شیری رحمان

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری: عوام بھرپور انداز میں ووٹ ڈالیں، چیف الیکشن کمشنر

صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزرا کو ملے تحائف توشہ خانے میں جمع، تفصیلات جاری

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان