اے آئی سےزیادہ منافع کمانے کا منصوبہ، مائیکرو سافٹ اور AWS نے ہزاروں انجینئرز پر مشتمل نیا یونٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت (AI) کو کاروباری سطح پر مؤثر اور منافع بخش بنانے کی کوششوں کے تحت ٹیکنالوجی کی دو بڑی کمپنیوں Microsoft اور Amazon Web Services (AWS) نے ہزاروں انجینئرز کو براہِ راست اپنے صارفین کی کمپنیوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ اے آئی کے عملی استعمال کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکروسافٹ نے Microsoft Frontier Company کے نام سے ایک نئے یونٹ کے قیام کا اعلان کیا ہے جس پر 2.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس یونٹ میں 6 ہزار ماہرین اور انجینئرز شامل ہوں گے جو مختلف اداروں کے ساتھ مل کر مصنوعی ذہانت پر مبنی حل تیار کریں گے اور ان کے کاروباری نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی چشمے: سہولت کے ساتھ غلط معلومات اور پرائیویسی کے خدشات بھی سامنے آگئے

AWS کی نائب صدر برائے Frontier AI Engineering and Services فرانسیسکا واسکیز کا کہنا ہے کہ اس وقت صارفین کی اولین ترجیح رفتار ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کے منصوبے جلد از جلد قابلِ عمل نتائج فراہم کریں۔

اسی حوالے سے AWS GenAI Innovation Center کے ڈائریکٹر سری ایلاپرولو نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا ہر جدید ماڈل ہر مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق کامیاب حکمتِ عملی یہ ہے کہ پہلے کاروباری ضرورت اور مسئلے کو سمجھا جائے، پھر اس کے مطابق موزوں ٹیکنالوجی کا انتخاب کیا جائے نہ کہ پہلے ٹیکنالوجی منتخب کرکے اسے ہر مسئلے پر مسلط کرنے کی کوشش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی کے باعث سوچنے کی صلاحیت متاثر، سافٹ ویئر انجینیئرز بھی خود کو بے مقصد تصور کرنے لگے

یہ حکمتِ عملی سان فرانسسکو کی معروف اے آئی کمپنیوں OpenAI اور Anthropic کے ماڈل سے مشابہ ہے، جو پہلے ہی اپنے بڑے صارفین کے ساتھ براہِ راست کام کرنے کے لیے انجینئرز کی ٹیمیں تعینات کر چکی ہیں۔ یہ طریقۂ کار ڈیٹا اینالیٹکس کمپنی Palantir کے اس ماڈل سے بھی مماثلت رکھتا ہے، جس کے تحت کمپنی ایک دہائی سے زائد عرصے سے اپنے ماہرین کو صارفین کے اداروں میں تعینات کر رہی ہے۔

مائیکروسافٹ کے کمرشل بزنس کے سربراہ جڈسن التھوف کے مطابق، نئے یونٹ میں کمپنی کے اندرونی ماہرین کے ساتھ ساتھ ایسے عالمی معیار کے انجینئرز کو بھی شامل کیا جائے گا، جنہیں صارفین کے ساتھ مل کر بڑے لینگویج ماڈلز (LLMs) تیار کرنے اور انہیں بہتر بنانے کا عملی تجربہ حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپ میں شدید گرمی سے ہلاکتیں 3,700 سے متجاوز، فرانس، بیلجیم اور ہالینڈ سب سے زیادہ متاثر

اقوام متحدہ کے نئے سربراہ کے انتخاب کا عمل شروع، 6 امیدوار میدان میں، پہلی خاتون سیکریٹری جنرل بننے کا امکان بھی زیر بحث

خطے کا بڑا توانائی منصوبہ، عراق اور اردن نے تعاون بڑھانے اور پائپ لائن جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا

ٹول پلازہ پر ایل پی جی ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 5 افراد ہلاک، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ویڈیو کال کے دوران ہوٹل میں 26 سالہ خاتون کی موت، اہلِ خانہ نے قتل کا شبہ ظاہر کر دیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقے دانہ سر میں بس حادثہ: 40 مسافر جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ: گرمی کا توڑ کابلی آئس کریم کی خاص بات کیا ہے؟

بلوچستان سانحہ: گوگل پر مکمل انحصار خطرناک، دور دراز علاقوں میں آف لائن میپس اور ذاتی فیصلہ کیوں ضروری؟

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو