بھارت میں سائبر سیکیورٹی کی بڑی ناکامی، آئی فون 18 کی لانچ سے قبل ایپل کا حساس ڈیٹا چوری

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں سائبر سیکیورٹی کی بڑی ناکامی سامنے آئی ہے، ٹاٹا الیکٹرانکس میں ہونے والے بڑے سائبر حملے اور ڈیٹا لیک کے نتیجے میں ایپل کے آئندہ متوقع آئی فون 18 پرو سے متعلق حساس دستاویزات اور معلومات ڈارک ویب پر سامنے آ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق رینسم ویئر گروپ نے ٹاٹا الیکٹرانکس سے چوری کیا گیا ڈیٹا ڈارک ویب پر شائع کیا جس میں آئی فون 18 پرو کے پرزہ جات، سپلائرز کی خفیہ فہرستیں اور ڈیوائس کے ماڈلز کی تصاویر شامل ہیں۔ ٹاٹا الیکٹرانکس بھارت میں ایپل کی اہم سپلائر کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ ڈیٹا لیک ایپل کی عالمی سپلائی چین اور آئی فون کی تیاری سے متعلق انتہائی حساس معلومات کے افشا ہونے کے باعث کمپنی کے لیے تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے فولڈ ایبل آئی فون کی لانچنگ کیوں مؤخر کی؟

 لیک ہونے والی دستاویزات میں کم از کم 6 ایسی فائلیں شامل ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ آئی فون 18 پرو کے مختلف پرزے کن کمپنیوں کے ذریعے تیار کیے جا رہے ہیں۔ ایپل عموماً اپنے سپلائرز کے حوالے سے ایسی تفصیلات عوامی سطح پر جاری نہیں کرتا۔

رپورٹس کے مطابق ایپل رواں سال ستمبر میں آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری، آئی او ایس 26 کے پوشیدہ فیچرز سامنے آگئے

ٹاٹا الیکٹرانکس نے واقعے کی نوعیت اور نقصانات کا تعین کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی کنسلٹنسی فرم کو فرانزک آڈٹ کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسی سائبر حملے میں ٹیسلا، کوالکوم اور ٹی ایس ایم سی (TSMC) سے متعلق بعض دستاویزات بھی ڈارک ویب پر شائع کی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: بچوں میں ایچ آئی وی کا تشویشناک پھیلاؤ، مزید اعداد و شمار سامنے آگئے

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان