آزاد کشمیر الیکشن کمیشن انتخابی تیاریوں میں مصروف، شفاف عمل یقینی بنانے کا اعلان

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عام انتخابات کے تمام مراحل آئینی تقاضوں اور مقررہ شیڈول کے مطابق بروقت مکمل کیے جائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفٰی مغل کی زیر صدارت عام انتخابات 2026 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،

اجلاس میں انتخابی انتظامات اور مختلف مراحل پر ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے انتخابی شیڈول اور حلقہ بندیوں سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفٰی مغل نے کہا کہ امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جا چکے ہیں۔

جبکہ بیلٹ پیپرز کی طباعت مکمل کر کے انتخابی مواد بھی بروقت متعلقہ مقامات تک پہنچایا جائے گا تاکہ انتخابی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی نے 35 حلقوں میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن شب و روز انتخابی تیاریوں میں مصروف ہے اور شفاف، منظم اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ انتخابی عمل کو مکمل شفافیت، آئینی تقاضوں اور مقررہ انتخابی شیڈول کے مطابق پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے گا تاکہ عوام کا انتخابی نظام پر اعتماد مزید مستحکم ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

مریم نواز کا چین میں عالمی بگ ڈیٹا ایکسپو سے خطاب، پاکستان اور چین کے درمیان ’ڈیٹا کوریڈور‘ بنانے کی پیشکش

اے آئی کی مدد سے سائبر جرائم میں تیزی، روسی ہیکرز کی نئی کارروائی کا انکشاف

کینیڈا میں ٹرمپ ایونیو کا نام تبدیل ہونے کا امکان، ’ٹیکو ایونیو‘ سمیت مختلف نام زیرِ غور

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ