فیفا ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل، مراکش، ناروے اور سوئٹزرلینڈ کی شاندار پیش قدمی

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ کے 23ویں ایڈیشن کے کوارٹر فائنل مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی، جہاں مراکش، ناروے اور سوئٹزرلینڈ نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے غیرمتوقع طور پر آخری 8 ٹیموں میں جگہ بنا لی۔

مزید پڑھیں:’دھاندلی کے باوجود امریکا ہار گیا‘، فیفا ورلڈ کپ میں بیلجیئم کی جیت پر سوشل میڈیا میمز سے بھر گیا

وینکوور میں کھیلے گئے آخری پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ نے کولمبیا کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جس کے ساتھ ہی ایونٹ کی آخری 8 ٹیموں کا فیصلہ بھی ہوگیا۔

2 روز کے وقفے کے بعد ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل جمعے کی شب کھیلا جائے گا، جس میں فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں اسپین اور بیلجیم آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ تیسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کا سامنا ناروے سے ہوگا۔ آخری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی ٹیم دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا کے مدمقابل آئے گی۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2026: میسی، ایمباپے اور ہالینڈ نے مل کر فٹبال کی 96 سالہ تاریخ بدل دی

باقی تینوں کوارٹر فائنل میچز پاکستانی وقت کے مطابق ہفتے کی شب اور اتوار کی صبح کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان