پاک فوج اور کشمیری ایک ہیں، سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے سابق صدر اور وزیر اعظم سردار یعقوب خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کشمیر کے مسئلے کا پائیدار حل صرف بات چیت اور پرامن مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور تمام فریقوں کو اسی سمت میں سنجیدہ کوششیں جاری رکھنی چاہییں۔

یہ بھی پڑھیں: ایکشن کمیٹی ہائی جیک ہوچکی، سرینڈر کرنے علاوہ اب کوئی آپشن نہیں، آزاد کشمیر حکومت

انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو اس بات کا احساس ہے کہ ایسے معاملات طاقت کے بجائے مذاکرات سے حل ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اس حوالے سے مختلف سطحوں پر کوششیں بھی جاری ہیں جنہیں مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

سردار یعقوب خان نے کہا کہ آذاد کشمیر کے عوام نے ہمیشہ پاکستان اور پاک فوج پر اعتماد کیا ہے اور کشمیری پاکستان اور پاکستان فوج کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے مزموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے معرکہ حق میں بھارت کو شکست دے پوری دنیا میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیا۔ جس پر تمام پاکستانی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پاک فوج ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیے: آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انتخابی مہم جاری ہے امید ہے کہ صاف شفاف انتخابات سے بننے والی اسمبلی مسائل حل کرے گی۔

سردار یعقوب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر نکالا جانا چاہیے اور وہ سو فیصد اس بات کے حامی ہیں کہ کشمیر کا مسئلہ امن، استحکام اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جائے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

سیاسی صورتحال سے متعلق سوال پر بھی انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام متعلقہ فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے کیونکہ یہی دیرپا امن اور استحکام کی ضمانت بن سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ