جسٹن بیبر کی دھماکہ خیز واپسی، فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں میڈونا اور شکیرا کے ساتھ پرفارم کریں گے

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کو فیفا ورلڈ کپ فائنل کے ہاف ٹائم شو کے شریک ہیڈلائنر کے طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔ وہ میڈونا، شکیرا اور جنوبی کورین میوزک گروپ بی ٹی ایس سمیت دیگر عالمی فنکاروں کے ساتھ اس تاریخی تقریب میں پرفارم کریں گے۔

فیفا ورلڈ کپ فائنل کا ہاف ٹائم شو 19 جولائی کو نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا جسے ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے شاندار میوزیکل تقریبات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Justin Bieber (@lilbieber)

تقریب میں نائجیرین گلوکار برنا بوائے، معروف کنڈکٹر گستاوو دودامیل اور پی ایس 22 کورس بھی حصہ لیں گے جو اسٹیٹن آئی لینڈ کے ایک ایلیمنٹری اسکول کے چوتھی اور پانچویں جماعت کے طلبہ پر مشتمل ہے۔ یہ کورس برطانوی بینڈ کولڈ پلے کے ہمراہ پرفارم کرے گا۔

11 منٹ پر مشتمل اس خصوصی ہاف ٹائم شو کی تیاری اور نگرانی کولڈ پلے کے مرکزی گلوکار کرس مارٹن کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’دھاندلی کے باوجود امریکا ہار گیا‘، فیفا ورلڈ کپ میں بیلجیئم کی جیت پر سوشل میڈیا میمز سے بھر گیا

جسٹن بیبر نے تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی منفرد صلاحیت رکھتا ہے اور انہیں اس تقریب کا حصہ بننے پر فخر ہے خصوصاً اس لیے کہ یہ ایونٹ دنیا بھر کے بچوں کے لیے تعلیم تک رسائی بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہو رہا ہے۔

 

برنا بوائے نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کے پہلے فائنل ہاف ٹائم شو میں افریقہ کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز اور بڑی ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق یہ تقریب نہ صرف فٹبال اور ثقافت کا جشن ہے بلکہ بچوں کے لیے تعلیم کے بہتر مواقع پیدا کرنے کی ایک اہم کوشش بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026 سے متعلق سمپسنز کی پیشگوئی غلط ثابت ہوگئی

واضح رہے کہ یہ اپریل میں کوچیلا میوزک فیسٹیول میں پرفارمنس کے بعد جسٹن بیبر کی پہلی عوامی پیشی ہوگی، جس کے باعث ان کے مداح اس شو کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کیا پراسیکیوٹر جنرل ملک کے بادشاہ ہیں؟‘ سانحہ بلدیہ کیس میں التوا مانگنے پر سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس

سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جنوبی افریقہ کی ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف

پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارتی دارالحکومت دہلی قلعہ بن گیا، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، میٹرو اسٹیشنز اور شاہراہیں بند

ویڈیو

حیدرآباد: سڑکوں کی زبوں حالی اور بیڈ گورننس، اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں اور مقامی مسائل کون حل کرے گا؟

پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

لانگ مارچ کے دوران خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ: قیمتیں آسمان پر، حکومتی اقدامات پر سوالات

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی