وزیراعظم شہباز شریف سے کروشیا کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور آئی ٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیراعظم شہباز شریف نے کروشیا کے وزیر خارجہ و یورپی امور ڈاکٹر گورڈن گرلیچ راڈمین سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، زراعت، سیاحت، روابط اور ہنرمند افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ کروشین وزیر خارجہ نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں جمہوریہ کروشیا کے وزیر خارجہ و یورپی امور ڈاکٹر گورڈن گرلیچ راڈمین نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:کروشیا کے وزیر خارجہ پہلی بار ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف نے کروشین وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کروشیا کے تعلقات باہمی احترام، خیرسگالی اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، رابطہ کاری، زراعت، سیاحت اور ہنرمند افرادی قوت کے شعبوں میں وسیع امکانات موجود ہیں۔

وزیراعظم نے کروشیا کے صدر زوران میلانووچ اور وزیراعظم آندرے پلینکووچ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو مناسب وقت پر پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن گرلیچ راڈمین نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا دورہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے پاکستان اور اس کی قیادت کو خطے میں امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کروشیا کی حکومت پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہاں ہے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو نئی جہت دی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں