میٹا نے نیا اے آئی ٹول ’میوز امیج‘ متعارف کرا دیا، انسٹاگرام پوسٹس سے نئی تصاویر بنائی جاسکیں گی

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا نے اپنے نئے مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹول ’میوز امیج‘ کے بارے میں اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے صارفین انسٹاگرام کی پوسٹس اور ریلز کو استعمال کرتے ہوئے نئی اے آئی تصاویر اور مواد تیار کر سکیں گے۔ یہ فیچر اس وقت امریکا میں میٹا اے آئی ایپ, واٹس ایپ اور انسٹاگرام اسٹوریز پر دستیاب ہے اور ابتدائی طور پر اسے خودکار طور پر فعال رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر اطلاع اے آئی تصاویر کی تیاری، میٹا کے نئے فیچر پر صارفین پریشان

کمپنی کے مطابق ’میوز امیج‘ سپر انٹیلی جنس لیبز کا پہلا تصویر پر مبنی اے آئی ماڈل ہے، جو پیچیدہ تصورات کو سمجھ کر اعلیٰ معیار کی تصاویر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ٹول کو واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے ساتھ بھی منسلک کیا گیا ہے تاکہ صارفین اسٹوریز کے لیے اے آئی ایفیکٹس اور واٹس ایپ چیٹس میں براہِ راست تصاویر تخلیق کر سکیں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ٹیگ کر کے تصویر بنائیں

میٹا نے بتایا کہ صارفین میٹا اے آئی ایپ میں کسی عوامی انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ٹیگ کر کے اس کی عوامی تصاویر کی مدد سے نئی گرافکس، دعوت نامے، تخلیقی خاکے اور دیگر بصری مواد تیار کر سکتے ہیں۔ اگر کسی عوامی اکاؤنٹ کی سیٹنگز اجازت دیتی ہوں تو دیگر صارفین اس کے مواد کو اے آئی تخلیق کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

میوز امیج استعمال کرنے کا طریقہ

انسٹاگرام کھولیں

اپنے پروفائل پر جائیں

مینو پر ٹیپ کریں

سیٹنگز کھولیں

شیئرنگ اینڈ ری یوز منتخب کریں

لوگوں کو آپ کا ’مواد تخلیق اور دوبارہ استعمال کرنے کی اجازت دیں‘ فعال کریں

اگر چاہیں تو ’پوسٹس اور ریلز کا اختیار بند کردیں

گوگل نے بھی نئی پرائیویسی سہولت متعارف کرا دی

دوسری جانب گوگل نے بھی اپنی پرائیویسی سیٹنگز میں ’سرچ سروسز ہسٹری‘ کا نیا آپشن شامل کیا ہے، جس کے تحت تصاویر، فائلیں، آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگز محفوظ کر کے اے آئی ماڈلز کو بہتر بنایا جاسکے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ معلومات خدمات کی بہتری اور صارفین کے تحفظ کے لیے بھی استعمال کی جائیں گی۔

جلد فیس بک اور میسنجر پر بھی دستیاب ہوگا

میٹا نے تصدیق کی ہے کہ ’میوز امیج‘ جلد فیس بک اور میسنجر پر بھی متعارف کرایا جائے گا، جبکہ مشتہرین کے لیے اس کا ایک الگ ورژن بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ اس کے سبسکرپشن پلانز کے ذریعے صارفین کو زیادہ استعمال کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود ارلنگ ہالینڈ کی منفرد شخصیت کی دھوم

فضل الرحمان نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی ہے، فیاض الحسن چوہان

’آپ کو شرم آنی چاہیے‘، خالی کمرے میں اے سی چلتا دیکھ کر وزیر صحت پنجاب کا اسپتال انتظامیہ پر سخت اظہارِ برہمی

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن تیار، صوبائی حکومت سے مشاورت جاری

شہدا کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا، شہدا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حنیف عباسی

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم