آزاد کشمیر انتخابات: عوام پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنا ضامن سمجھتے ہیں، شازیہ مری

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنا ضامن سمجھتے ہیں کیونکہ پارٹی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بلاول بھٹو کو شازیہ مری سے معذرت کرنی چاہیے‘، پریس کانفرنس کے دوران سخت رویے پر چیئرمین پیپلز پارٹی تنقید کی زد میں

اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں جبکہ مسئلہ کشمیر پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور اور سیاست کا بنیادی حصہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر تاریخی اور جرات مندانہ مؤقف اختیار کیا جبکہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی عالمی سطح پر کشمیری عوام کے حق میں مؤثر انداز میں آواز بلند کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی کشمیر کاز سے وابستگی آج بھی پارٹی کی سیاسی سمت کا تعین کرتی ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث بھارت کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، شازیہ مری

شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوان قیادت کے ساتھ کشمیری عوام کی امید بن کر ابھرے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی عوام کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

’ٹھپے پہ ٹھپہ‘

انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ترقی، خوشحالی اور جمہوری استحکام کے لیے تیر کے نشان پر مہر لگائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کا نیا دور شروع کرے گی۔

مزید پڑھیں: اتحادی حکومت میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے، احسن اقبال کا شازیہ مری کو جواب

مرکزی ترجمان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست عوامی خدمت، جمہوریت اور وفاق کی مضبوطی پر مبنی ہے جبکہ کشمیری عوام کا ووٹ پارٹی کے روشن مستقبل کی ضمانت بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس کی کشمیر کے لیے جدوجہد تاریخ کا روشن باب ہے اور آزاد کشمیر کے عوام تیر کے نشان پر مہر لگا کر ترقی، روزگار اور خوشحالی کا انتخاب کریں۔

شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی سے آزاد کشمیر میں عوامی فلاح، بہتر طرزِ حکمرانی اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر دور میں کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں ہے، شازیہ مری

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آزاد کشمیر کے عوام کا اعتماد پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک نئی تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران میں نئی کشیدگی، برینٹ خام تیل 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

افغانستان: خواتین پر کریک ڈاؤن، سرکاری لباس ضابطے کی خلاف ورزی کے الزام میں درجنوں گرفتار

بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس کا فروغ، ای ڈومیسائل نظام کا آغاز

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی بار 4.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

’تحفظ کی قیمت وصول کریں گے‘ ٹرمپ کا سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور بحرین سے ایران جنگ کے اخراجات کا مطالبہ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ