نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے وفد کی کوٹ لکھپت جیل میں تحریک انصاف کے اسیر رہنماؤں سے ملاقات

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی  نے کوٹ لکھپت جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنماؤں سے تفصیلی ملاقات کی ہے۔

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ کمیٹی کے مطابق ملاقات میں ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی بحران پر سیر حاصل گفتگو ہوئی،وفد میں محمود مولوی، عمران اسماعیل اور فواد چوہدری شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری، نواز شریف اور وزیراعظم کی مشاورت سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جائے، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی تجویز

فواد چوہدری کے مطابق اسیر رہنماؤں نے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ حل کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں آگے بڑھنے کا راستہ مذاکرات ہیں، جبکہ دہشتگردی کے عفریت کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے۔

شاہ محمود قریشی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بین الاقوامی سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے بین الاقوامی سفارتکاری کے ذریعے اہم مسائل کے حل میں کردار ادا کیا، اسی طرح ملک کے اندر سیاسی استحکام کے لیے بھی قومی مکالمے کا آغاز ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات، کیا اپوزیشن میں نئی صف بندیاں سامنے آئیں گی؟

اسیر رہنماؤں نے تحریک انصاف کو مشورہ دیا کہ وہ معاملات کے حل اور آگے بڑھنے کی کوششوں کا ساتھ دے تاکہ سیاسی ماحول میں کشیدگی کم ہو اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کی راہ ہموار ہوسکے۔

نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے مطابق عمران خان کو علاج کی مناسب سہولت فراہم کرنا اور ان سے ملاقاتوں پر عائد پابندیوں کا خاتمہ بھی ملک کے سیاسی درجۂ حرارت میں نمایاں کمی لانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ