وائی فائی سگنل کے ازلی دشمن: گھر کی کونسی عام چیزیں رنگ میں بھنگ ڈالتی ہیں؟

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج کی دنیا میں انٹرنیٹ کے بغیر زندگی کا تصور مشکل ہے لیکن گھر میں موجود کچھ عام چیزیں ایسی بھی ہیں جو خاموشی سے آپ کے وائی فائی سگنل کو کمزور کر رہی ہوتی ہیں۔ ان میں موٹی دیواروں سے لے کر مائیکرو ویو اوون، مچھلی کے ایکویریم، آئینے اور حتیٰ کہ بعض موسمی حالات بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کو آن لائن خطرات سے بچانے کے لیے وائی فائی راؤٹر کتنا مفید ثابت ہوسکتا ہے؟

ٹیکنالوجی ماہر الیکس ہِلز جو سنہ 1993 میں امریکا کی کارنیگی میلن یونیورسٹی میں ابتدائی وائی فائی نیٹ ورک بنانے والی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں اپنی کتاب ’وائی فائی اینڈ دی بیڈ بوائز آف ریڈیو‘ میں ان عوامل کا ذکر کرتے ہیں جو وائرلیس سگنلز کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

ان کے مطابق ہر گھر میں ایسی کئی چیزیں موجود ہو سکتی ہیں جو وائی فائی کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہیں اور ان کی نشاندہی کر کے انٹرنیٹ کنکشن کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

مائیکرو ویو اوون بھی وائی فائی دشمن

مائیکرو ویو اوون ان چیزوں میں شامل ہے جو وائی فائی سگنل میں مداخلت کر سکتے ہیں۔

وائی فائی کی طرح مائیکرو ویو اوون بھی ریڈیو لہروں پر کام کرتا ہے۔ زیادہ تر وائی فائی نیٹ ورک 2.4 گیگا ہرٹز فریکوئنسی استعمال کرتے ہیں جبکہ مائیکرو ویو اوون بھی اسی فریکوئنسی کے قریب کام کرتا ہے۔

مزید پڑھیے: وائی فائی سے نگرانی، کیسے رؤٹر دیواروں کے پار انسانی حرکت دیکھ سکتا ہے؟

عام طور پر مائیکرو ویو اوون کو اس طرح بنایا جاتا ہے کہ لہریں باہر نہ نکلیں تاہم پرانے یا خراب اوون میں سگنل لیک ہونے کی صورت میں یہ وائی فائی کنکشن متاثر کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جدید وائی فائی نیٹ ورک 5 گیگا ہرٹز فریکوئنسی پر بھی کام کرتے ہیں جس سے یہ مسئلہ کافی حد تک کم ہو گیا ہے لیکن پرانے آلات استعمال کرنے والے افراد کو اب بھی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

مچھلی کا ایکویریم بھی سگنل کمزور کر سکتا ہے

اگر آپ کے گھر میں مچھلیوں کا ایکویریم ہے تو یہ بھی وائی فائی سگنل کے لیے مسئلہ بن سکتا ہے۔

الیکس ہِلز کے مطابق ریڈیو سگنلز فاصلے کے ساتھ کمزور ہوتے جاتے ہیں لیکن بعض اشیا انہیں مزید متاثر کرتی ہیں۔ پانی ریڈیو لہروں کو جذب کر کے سگنل کی طاقت کم کر سکتا ہے۔

اگر راؤٹر اور آپ کے کمپیوٹر یا موبائل کے درمیان ایکویریم موجود ہو تو یہ وائی فائی کے لیے ’ڈیڈ زون‘ پیدا کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کے کون سے 30 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگی؟

صرف پانی ہی نہیں بلکہ اینٹوں، کنکریٹ یا دیگر گھنی دیواروں سے بھی سگنل متاثر ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ راؤٹر کو گھر کے درمیان میں اور نسبتاً اونچی جگہ پر رکھا جائے تاکہ سگنل بہتر انداز میں پھیل سکے۔

اگر مسئلہ برقرار رہے تو وائی فائی ایکسٹینڈر یا میش نیٹ ورک استعمال کیا جا سکتا ہے جو گھر کے مختلف حصوں تک بہتر کوریج فراہم کرتا ہے۔

آئینے اور ٹی وی بھی بن سکتے ہیں رکاوٹ

وائی فائی سگنل ریڈیو لہروں کی ایک قسم ہے اور یہ روشنی کی طرح بعض سطحوں سے ٹکرا کر واپس بھی پلٹ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق آئینے بڑے ٹی وی یا دھاتی سطحیں سگنل کو منعکس کر سکتی ہیں جس سے گھر میں بعض جگہوں پر کنکشن کمزور ہو جاتا ہے۔

اگر کسی کمرے میں وائی فائی سگنل کم آ رہا ہو تو راؤٹر اور ڈیوائس کے درمیان موجود آئینے یا بڑی دھاتی اشیا کو چیک کرنا مفید ہو سکتا ہے۔

موسم بھی وائی فائی کو متاثر کر سکتا ہے

عام بارش عموماً گھر کے اندر موجود وائی فائی کو متاثر نہیں کرتی تاہم شدید موسمی حالات انٹرنیٹ کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

شدید سردی، برف باری یا برف کا جمع ہونا کیبلز اور سیٹلائٹ سگنلز کو متاثر کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی اے نے جدید ترین وائی فائی 7 کی منظوری دے دی

گرمی بھی بعض اوقات نیٹ ورک کے آلات پر اثر ڈال سکتی ہے جبکہ شدید موسم میں جب زیادہ لوگ گھروں میں رہ کر ویڈیوز دیکھتے ہیں تو انٹرنیٹ کی رفتار کم ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث مستقبل میں ایسے مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں۔

بہتر وائی فائی کے لیے چند آسان اقدامات

ماہرین کے مطابق بہتر وائی فائی سگنل کے لیے راؤٹر کو گھر کے درمیان اور اونچی جگہ پر رکھیں۔

راؤٹر اور ڈیوائس کے درمیان بڑی رکاوٹیں کم کریں۔

اگر ممکن ہو تو 5 گیگا ہرٹز وائی فائی استعمال کریں۔

سگنل کمزور ہونے کی صورت میں وائی فائی ایکسٹینڈر یا میش نیٹ ورک آزمائیں۔

راؤٹر کو مائیکرو ویو، بڑے آئینوں اور پانی کے بڑے ذخیرے سے دور رکھیں۔

مزید پڑھیں: کمزور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی پر حکومت کو قومی اسمبلی میں تنقید کا سامنا

ماہرین کا کہنا ہے کہ وائی فائی کے مسائل ہمیشہ کمپنی یا انٹرنیٹ سروس کی وجہ سے نہیں ہوتے بلکہ بعض اوقات ہمارے گھروں میں موجود عام چیزیں بھی تیز رفتار کنکشن کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہوتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نجی سرمایہ کاری کا منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کریں گے، یوئیفا کی فیفا کو وارننگ

سورینج کوئلہ کان حادثہ: بلوچستان حکومت کا جاں بحق مزدوروں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی معاونت کا اعلان

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری

بے بنیاد الزامات پر پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حق محفوظ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا انتباہ

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بارود سے بھری 2 گاڑیاں تباہ، 4 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

ویڈیو

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی کیوں ہوئی؟ نظام تبدیل ہونے والا ہے، نئے صوبے ضروری

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین