پی ٹی اے نے جدید ترین وائی فائی 7 کی منظوری دے دی

اتوار 28 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے نے  جدید ترین وائی فائی ٹیکنالوجی وائی فائی 7 اپنانے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد پاکستان ایشیا پیسیفک خطے کے اُن چند ابتدائی ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو اس نیٹ ورک کا استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ٹیلی کام نگرانی کا نظام قانونی اور عالمی معیار کے مطابق ہے، پی ٹی اے

پی ٹی اے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وائی فائی 7 اور اس کے بعد آنے والی تمام جنریشنز 6 گیگا ہرٹز نیٹ ورک بینڈ پر کام کریں گی، جو ڈیجیٹل جدت اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی قیادت کا ثبوت ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وائی فائی 7 الٹرا ہائی ڈیٹا ریٹ، کم تاخیر اور شاندار ریلائی ایبلٹی فراہم کرے گا، جس کے ذریعے 8K اسٹریمنگ، اے آر وی آر اور انڈسٹریل آٹومیشن ممکن ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے مبینہ ڈیٹا لیک کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

مزید کہا گیا کہ پرانے نیٹ ورک بینڈز پر دباؤ کم کرنے اور براڈ بینڈ کی ترسیل کے اخراجات گھٹانے سے گھریلو صارفین، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، تعلیمی ادارے، صحت کے شعبے اور اسمارٹ شہروں کے لیے کنیکٹیویٹی بہتر ہو گی۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک ہفتہ قبل وفاقی سیکریٹری آئی ٹی ضرار ہاشم نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کو بتایا تھا کہ زیر سمندر خراب انٹرنیٹ کیبلز کی بحالی میں 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی تھی کہ یمن کے ساحل کے قریب متعدد کیبلز کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار اور سروس متاثر ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار