پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاریوں کے سلسلے میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ کا تیسرا روز کامیابی سے مکمل ہو گیا، جس کے بعد قومی اسکواڈ ‘آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ’ کے اہم معرکوں کے لیے 13 جولائی کو اسلام آباد سے روانہ ہوگا۔

فیلڈنگ ڈرلز اور سینیریو بیسڈ میچ
ہفتہ کے روز کھلاڑیوں نے سنیاریو بیسڈ (مخصوص صورتحال پر مبنی) میچ کے دوسرے دن بھرپور حصہ لیا۔ کھیل کا باقاعدہ آغاز ہونے سے قبل کوچز نے کھلاڑیوں کو جدید ترین فیلڈنگ ڈرلز کروائیں تاکہ فیلڈنگ کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ کوچ بنانے کا فیصلہ، حتمی اعلان جلد متوقع
باؤلرز اور بیٹرز کی خصوصی مشقیں
سنیاریو میچ کے دوران باؤلرز سے مختلف کٹھن صورتحال کے مطابق اسپیلز کروائے گئے، جبکہ اسکواڈ میں شامل تمام بلے بازوں کو میچ کے دونوں دن مختلف پیئرز (جوڑیوں) کی صورت میں بیٹنگ کا موقع فراہم کیا گیا تاکہ ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز کے مطابق بہترین کمبینیشن تیار کیا جا سکے۔

ٹیم کا آرام اور دورے کا مکمل شیڈول
مسلسل سخت ٹریننگ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار (کل) مکمل آرام کرے گی۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی، جہاں وہ 18 سے 21 جولائی تک 4 روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔
مزید پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاسٹ بولر حارث رؤف ٹیم سے باہر
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچز 25 جولائی سے 10 اگست تک کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹوروبا اور کوئینز پارک اوول پورٹ آف اسپین میں شیڈول ہیں۔














